چنائی ٹیسٹ،بھارتی ٹیم 400 سے کم اسکور پر ڈھیر،بنگلہ دیشی اننگ جاری
| | | | |

چنائی ٹیسٹ،بھارتی ٹیم 400 سے کم اسکور پر ڈھیر،بنگلہ دیشی اننگ جاری

چنائی،کرک اگین رپورٹ:چنائی ٹیسٹ،بھارتی ٹیم 400 سے کم اسکور پر ڈھیر،بنگلہ دیشی اننگ جاری۔دن بدلتے ہی بنگلہ دیشی گیند باز چنائی ٹیسٹ میں واپس آگئے اور بھارت کے 400 رنزبنانے کا سپنا توڑ دیا۔

دو میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دورسرے روز پہلے دن کے ہیرو ایشون اور رویندرا جدیجا زیادہ دیر قیام نہ کرسکے۔جدیجا تو گزشتہ شام کے اسکور 86 پر پویلین لوٹ گئے،البتہ ایشون نے اپنی سنچری میں کچھ رنزکا اضافہ کیا اور113 پر پویلین لوٹے۔بھارتی کرکٹ ٹیم پہلی اننگ میں 376 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔

چنائی ٹیسٹ،بنگلہ دیش کو بیٹرز لڑگئے،ساتھ میں آئی سی سی سے کارروائی کا خطرہ

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے شاندار بائولنگ کی اور 83 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگ میں آخری اطلاعات تک 3 وقت تک 3وکٹ کھو کرصرف 22 رنزبنالئے تھے۔

چنائی ٹیسٹ،پہلے روز بنگلہ دیش ہیڈلائنز سے سب ہیڈلائن میں چلاگیا،جدیجااور ایشون نے بازی پلٹ دی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *