پاکستان کے قومی کرکٹرز 23 ستمبر کو اچانک لاہور طلب،اہم مشاورت
| | |

پاکستان کے قومی کرکٹرز 23 ستمبر کو اچانک لاہور طلب،اہم مشاورت

لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹاپ کرکٹرز کو 23 ستمبر کو لاہور طلب کیا ہے۔فیصل آباد میں چیمپئنز کپ جاری ہے لیکن اس کے پول میچز 22 ستمبر کو ختم ہونگے تو اگلے روز 23 ستمبر کو ملک کے ٹاپ لیول پلیئرز کو ایک روزہ کنکشن کیمپ کیلئے لاہور بلایا ہے۔

کیمپ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب سمیت اسٹار کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ریڈ بال کے کوچ جیسن گلیسپی کے ہمراہ موجود ہوں گے، جو 22 ستمبر کو لاہور پہنچنے والے ہیں۔

کنکشن کیمپ کا مقصد

اس ہنگامی کنکشن کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ  پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو فروغ دینا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے پول پلیئرز فائنل کرنا اور ان کے ٹرائل کو سیٹ کرناہے۔پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن چیمپئنز ٹرافی کیلئے ممکنہ پلیئرز کے نام بھی شاٹ لسٹ کررہے ہین۔

چیمپئنز ٹرافی تو اگلے سال ہے لیکن پاکستان کی ون ڈے سرگرمیاں نومبر سے شروع ہونگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *