| | | | |

جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

ملتان،کرک اگین رپورٹ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کےخلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی آخری میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے 8کٹوں سے جیت اپنے  نام کی ۔

پہلے اوورمیں تزمین کی وکٹ کھونے کے بعد کپتان لورا اور انیکے نے ٹیم کوسنبھالا84رنز کی پارٹنرشپ بنائی جس کے بعدانیکے 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46رنز بنائے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین پہنچ گئیں ان کے بعد کپتان لورا نے 45 رنز بنا کر طوبیٰ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئیں جس کے بعد ڈیرکسن اور سونی لوس نے جیت اپنے نام کی۔ دونوں نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 44اور14رنز بنائے۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے 8وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم آج ملتان سے لاہور جائے گی

اس سے قبل پاکستان نےٹاس ہارنے کے بعدپہلے کھلاتے ہوئے 154رنزکاہدف دیاپاکستانی ٹیم کی جانب سے گل فیروزہ اور وکٹ کیپر بیٹسمن منیبہ علی نے اننگ کا آغاز کیا۔ 50 رنز کے اوپننگ سٹنڈ کے بعد گل فیروزہ 18 رنز بنا کر لوئس کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئیں، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھےمنیبہ علی لمبی اننگ کھیلنے نہ کھیل سکی اور ساتھ بیٹسمن کے آؤٹ ہوتے ہی 59 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی، انکی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، انہوں نے 26 گیندوں کا سہارا لیکر 33 رنز سکور کیےاس موقع پر سدرا آمین اور ندا ڈار نے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے کو بڑھایا اور نپی تلی شارٹس کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو92 کے مجموعہ پر پہنچایا تو ندا ڈار ملابا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئی، انہوں نے ایک چھکے کی مدد سے 12 رنز بنائےکپتان فاطمہ ثناء نے 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 1 چھکے 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، شکوکونے کی گیند پر بوچ نے ان کو کیچ آؤٹ کیاسدرہ امین نے 40 گیندوں پر 37رنز سکور کیے، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے ، ان کو ٹائرون نے بولڈ آؤٹ کیاعالیہ ریاض نے 8 ، طوبی حسن 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جنوبی افریقہ کی جانب سے کولی ٹائرون، ٹمی شکوکونے، ملبا اور ڈیرکسن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

فیصلہ کن ٹی 20،پاکستان کا جنوبی افریقا کو 154 رنزکا ہدف

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *