| | | | |

گالے ٹیسٹ میں متعدد اتار چڑھاؤ ،میچ 3 دن بعد بھی اوپن،حقیقی حسن

 

گالے،کرک اگین رپورٹ ۔سری لنکا نیوزی لینڈ ٹیسٹ مسلسل دوسرے روز رنگ بدلتا رہا۔کبھی کیویز تو کبھی ٹائیگرز حاوی۔ٹیسٹ کرکٹ کا حقیقی حسن گالے میں نمایاں ہے۔

کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگ میں 4 وکٹ پر 237 رنز بنالئے تھے ۔اس کی برتری 202 رنز کی ہوئی ہے اور 6 وکٹیں باقی ہیں۔ڈیموتھ کرنونا رتنے 83 اور ڈینش چندی مل 61 رنز کرسکے۔ایک موقع پر 153 رنز تک ایک آئوٹ تھا لیکن کیویز نے 25 رنز میں 3 وکٹیں اڑائی تو میزبان ٹیم نے اس کے بعد 20 اوورز تک مزید کوئی وکٹ نہ گنوائی۔یوں اس اننگ میں سری لنکا جو 35 رنز کے خسارے سے شروع ہوا تھا،ایک بنیاد کے ساتھ لڑکھڑا گیا۔کیویز کا حاوی پن بعد میں ہوا ہوگیا۔

اس سے قبل سری لنکا کے 305 رنز کے جواب میں ایک موقع پر 4 وکٹ پر 269 رنز کرچکا تھا۔بڑی برتری یقینی تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ کا ایک رنگا ابھرا اور نیوزی لینڈ کا اسکور یکدم 9 وکٹ پر 304 ہی ہوسکا،سری لنکا سے ایک رن کم تھا۔یہاں وہ حاوی تھا مگر آخری وکٹ پر کیویز نے 36 رنز بناکر 35 رنز کی برتری ضرور لے لی۔پربتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے 3 آئوٹ کئے۔بلیک کیپس کی جانب سے ڈیرل مچل نے 57 اور گلین فلپس نے 49 رنز بنائے۔
یوں یہ ٹیسٹ مسلسل غوطے لگارہا ہے اور ابھی بھی اوپن ہے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *