چنائی۔کرک اگین رپورٹ:بھارت نے چنائی میں بنگلہ دیش کو ٹیسٹ میچ کی چوتھی صبح 280 رنز سے ہراکر 2 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری لی ہے۔ایشون نے کئی ریکارڈز بنالئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن کے نام ہے۔ لیجنڈری اسپنر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام 133 میچوں میں 800 وکٹیں لے کر کیا۔ آسٹریلیا کے شین وارن 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے بعد انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن (704)، ہندوستان کے انیل کمبلے (619)، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ (604)، آسٹریلیا کے گلین میک گرا (563) نیتھن لیون (530)۔
چنائی ٹیسٹ،تیسرے روز کے اختتام پر بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کامذاق اڑادیا گیا
آئی سی سی ٹیسٹ باؤلر کی درجہ بندی میں 1 پوزیشن پر موجود بھارتی اسپنر ایشون نے ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر کورٹنی والش کا 519 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آٹھویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ 38 سالہ اسپنر نے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے پہلے سیشن کے دوران شکیب الحسن کی وکٹ لے کر یہ سنگ میل حاصل کیا۔
ایشون نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 11 ویں بار 5 وکٹیں اننگ میں لے کر نیتھن لائن کو پیچھے چھوڑا ہے۔یہی نہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 37 ویں بار 5 وکٹیں لے کر شین وارن کا 37 بار 5 وکٹ کارنامہ کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔