ڈھاکا:کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےشکیب الحسن کی ضمانت واپس لے لی،ملک میں داخلہ بند۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے پائوں سے زمین نکال دی،بنگلہ دیش میں داخلے کے بعد وہاں سے اخراج کی ضمانت دہنے سے انکار کردیا۔یوں یہ طے ہوا کہ کان پور ٹیسٹ شکیب الحسن کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا اور اس کے بعد وہ واپس بنگلہ دیش نہیں بلکہ انگلینڈ یا کہیں اور جائیں گے۔
جمعرات (26 ستمبر) کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں چار گھنٹے طویل بورڈ میٹنگ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نہ ہم فوج ہیں نہ سکیورٹی اور نہ ایئرپورٹ۔فاروق شکیب کو ایگزٹ پلان کی ضمانت دینے سے انکار کیا ہے۔ اس کی خواہش آل راؤنڈر نے کی تھی ،کہا تھا کہ میرپور میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے کا خواب ہے۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ بی سی بی حکام نے پہلے اصرار کیا تھا کہ آل راؤنڈر کو بنگلہ دیش آنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گااور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیں گے۔
اب پالیسی بدل گئی،بورڈ نے ضمانت دینے سے انکار کرکے شکیب کا کیریئر کل سے شروع ہونے والے بھارت کے خلاف کان پور ٹیسٹ میں تمام کردیا ہے۔