ملتان سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی آئوٹ فیلڈ خراب،جگہ جگہ گہرے نشانات،سائیڈز پر مٹی کی بھرمار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اپنی خوبصورتی میں بہترین پہچان رکھتا ہے لیکن آج 4 اکتوبر 2024 کو حالات تھوڑے مختلف ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب بھی انٹرنیشنل کھلاڑی آئے ہیںؤ اس کی خوبصورتی گراؤنڈ اور گراؤنڈ کی لک اور اس کی آؤٹ فیلڈ کے حوالے سے بہت زیادہ خوش ہو کر گئے ہیں اور پچز کا رویہ بھی ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔بیٹرز اور بائولرزمیدان دونوں کے لیے ہی مفید رہا ہے لیکن اس بار لگتا ہے کہ جیسے ہنگامی بنیادوںپر یہ میچ شیڈول ہوا ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک ٹیسٹ یہاں جو سات اکتوبر کا تھا وہ پہلے سے اعلان شدہ تھا دوسرا ٹیسٹ جو کراچی سے ملتان منتقل ہوا ہے وہ ٹھیک ہے بعد میں ہوا ہے لیکن جب گراؤنڈ پہلے ٹیسٹ کے لیے ریڈی ہو سکتا ہے تو گراؤنڈ دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی ریڈی ہو سکتا ہے ۔
آپ کو حیران کن بات بتانے لگے ہیں کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی جو آئوٹ فیلڈ کی گراس ہے اس وقت اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے جگہ جگہ گہرے نشان نظر ٓرہے ہیں۔ بعض معمولی کھڈے ایسے ہیں کہ اگر کسی فیلڈر نے وہاں ڈائیو لگا دی تو اسے بڑی شدید قسم کی انجری ہو سکتی ہے ۔ گہرے سے گہرے سے نشانات گراؤنڈ کے دونوں طرف موجود ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےیہ کیا کیا ہے اور اس کے علاوہ گراؤنڈ کے اطراف میں میڈیا باکس کی جانب ایسے لگتا ہے جیسے تازہ ترین مٹی پھینکی گئی ہو اور وہ مٹی ابھی واضح طور پہ نظر اتی ہے۔ وہاں بھی گھاس بھی نہیں ائی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ جب بھی وہاں بال جائے گی اور اس سے ٹکرائے گی تو گیند کی شیپ اور اس کی حالت بھی خراب ہوگی تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیکھنا چاہیے تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا یہاں موجود ہے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٓکا دورہ ہے اور دنیا بھر کے میڈیا نمائندے یہاں سے اس کو کور کریں گے تو ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی جو ایک خاص پہچان تھی،بری طرح متاثر ہوگی۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ اور لوکل انتظامیہ کا یہ عمل زیادہ بہتر ثابت نہیں ہوا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹاپ 10 بائولرز،عبد القادرآج بھی نمبر ون، بیٹے کے ساتھ کیا کیا