ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ پچ،انگلش کیمپ کو بارش کی طرح بہتے پسینہ سےنئی مدد کا گمان،قومی کرکٹرزکے سنٹرل کنٹریکٹ فائنل۔ملتان ٹیسٹ کی پچ فائنل،انگلش کیمپ بارش کی طرح بہتے پسینہ سے کیوں خوش،نئی مدد کا گمان،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان کرکٹ ااسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 اکتوبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ کی پچ متوازن ہوگی۔گھاس ہٹادی جائے گی۔ہلکے سبز کلر مائل میں مٹیالے رنگ کی پچ نمودار ہوگی۔اس کیلئے حکمت عملی سیٹ کرلی گئی ہے۔انگلینڈ اور پاکستان کی حتمی الیون سائیڈز کا انتخاب کل 5 اکتوبر بروز ہفتہ ہوجائے گا۔
بین سٹوکس کی شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔اولی پوپ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔سری لنکا کے ستمبر کے وسط میں اوول ٹیسٹ ہارنے والی انگلش ٹیم میں 2 تبدیلیاں ہونگی۔
بریکنگ نیوز،بین سٹوکس کی ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک،پاکستانی 11 پلیئرز کی اپ ڈیٹ
پاکستانی ٹیم جسے بنگلہ دیش کے خلاف آخری 2 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے،اس میں نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بیک وقت کھیلیں گے۔اسپنر ابرار احمد بھی شامل ہونگے۔ٹاپ آرڈر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔اس کے ساتھ ہی پاکستان کے سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑی فائنل کرلئے گئے ہیں۔ینگ پلیئرزکی حوصلہ افزائی کیلئے متعدد نام شال کئے جارہے ہیں۔
ادھر انگلینڈ کرکٹ کیمپ نے ملتان ٹیسٹ کی گرمی اور بہتے پسینہ سے نئی امیدیں لگالی ہیں۔کیمپ کا خیال ہے کہ یہ گرمی نئی بات نہیں۔ہم نے اس سے بھی سخت موسم میں کھیلا ہے۔ملتان کے موسم میں پسینہ بارش کی طرح بہہ رہا ہے۔ہر 15 سیکنڈز کے بعد ایک بال کھیلنی ہوتی ہے لیکن یہ بارش ایسی ہے جس میں پسینہ گررہا ہے اور اس سے رہورس سوئنگ کو بہت مدد ملے گی۔یوں ریورس سوئنگ کے بانی پاکستان میں انگلینڈ کے کھلاڑی ریورس سوئنگ کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
ملتان میں محفوظ،خوش،گرمی مسئلہ ہی نہیں،سموگ محسوس نہیں ہوئی،زیک کرولی
ادھر انگلش ٹیم کے کھلاڑی ملتان میں مقامی ہوٹل اور اسکے ایریا میں اچھا وقت گزارر رہے ہیں۔بین سٹوکس اور کتر واکس کی گالف کھیلتے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔