ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کے پہلے سیشن کا کھیل انگلینڈ کے نام رہا۔ کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے، فالو آن سے بچنے کےلئے 357 رنز بنانے ہونگے۔اس سے بچنے کیلئے مزید 125 رنزدرکار ہیں۔،
کپتان اولی پاپ گزشتہ روز بنا کوئی رن بنائےجبکہ آج زیک کرالی78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب انگلینڈ ٹیم نے 96 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اوپننگ بیٹسمن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے، زیک کرالی شاہین آفریدی کی گیند پر عامر جمال کو کیچ تھما بیٹھے، ان کی اننگ میں 13 چوکے شامل تھے، انہوں نے 85 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 78 رنز کیے۔
گزشتہ روز پاکستانی بائولر ابرار احمد کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں انگوٹھے کی انجری کا شکار ہونےوالے بین ڈیکٹ نے جوروٹ کے ساتھ ملکر سکور آگےبڑھایا ۔جوئے روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 65 ویں ففٹی مکمل کی، جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ اور ان کا ساتھ بین ڈیکٹ نے 45 گیندوں پر ففٹی بنا کردیا، جسمیں 7 چوکے شامل تھے، یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی گیارہویں نصف سنچری تھی۔ روٹ نے اس دوران انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنزکا ریکارڈ بھی بنادیا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم انگلینڈ اور جوئے روٹ کیلئے تاریخ رقم کرگیا،بڑا اعزاز حاصل
لنچ کے بعد روٹ 72 اور ڈیکٹ 80 رنز کے ساتھ اپنی اننگ آگے بڑھائیں گے۔