ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پاکستانی ٹیم کو سائیکالوجسٹ اور ٹیکنیشن کی ضرورت ہے،رمیزراجہ کا انکشاف۔کرکٹ کی تتازہ ترین خبریں ہیں کہ رمیز راجہ کہتے ہیں کہ پاکستان کا مسئلہ کیا ہے،جب ان کو یہ علم نہیں کہ انکی سٹرینتھ کیا یے تو پھر انہیں یہ بھی نہیں پتا چلتا کہ پچ کیسی ہو۔یا کیسی بنانی چاہئے۔سائیکالوجسٹ اور ٹیکنیشن کی ضرورت ہے جو پاکستان ٹھیک کرے۔
جب آپ جیتیں گے نہیں تو فینز کیسے قریب ہوں۔میں نے پہلی بار دیکھا کہ کسی ٹیم نے 500 اسکور کئے ہوں،وہ ڈر رہی ہو کہ ہارجائیں گے۔سیدھے انداز میں آئوٹ ہوگئے۔
پاکستان کو سائیکلوجسٹ کی ضرورت ہے۔مجھے انگلینڈ کے ایسے ریکارڈز دیکھ کر شرم محسوس ہورہی ہے۔پاکستان کو محنت کی ضرورت ہے۔یہ تب ہوگا جب یہ سب ایک ساتھ ہونگے۔پیسرز،اسپنرز کے یہی حالات ہونگے۔پاکستان کی سلیکشن ٹھیک ہونے والی ہے۔آپ گھر میں کھیل رہے ہیں۔آپ کا وقار مجروح ہوا ہے۔
رمیز راجہ نے مزید کہا ہے کہ کیا اگلے ٹیسٹ میں نسیم شاہ اور شاہین ایسے ہی فٹ ہونگے۔مجھے لگتا ہے کہ اب حالات ٹھیک نہیں۔بیٹنگ لائن کو تبدیل کرنا ہوگا۔فینز ناراض ہوچکے ہیں۔ان کو راضی کرنا ہوگا۔
اب پاکستان کو کوئی جادو درکار ہے کہ آج 5 ویں روز بچ جائیں۔ہماری بیٹنگ،پلاننگ سب کچھ فنا ہوا ہے۔ہمیں سائیکالوجسٹ اور ٹیکنیشن کی ضرورت ہے جو سب درست کرے۔