ملتان کرک اگین رپورٹ۔قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو،نئے نام آگئے،دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 تبدیلیاں کنفرم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کی نئی تشکیل کی ہے۔پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ سلیکٹرز تبدیل ہوئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کی تصدیق کر دی ہے۔ اب اس میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ بطور ووٹنگ ممبر شامل ہیں۔
اس سے قبل محمد یوسف مستعفی ہوچکے ہیں۔
یہ سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔ابرار احمد دستیاب نہین،اسپنر نعمان علی کو طلب کیا جاسکتا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،پاکستان ہسٹری میں پہلی بار آخری نمبر پر چلاگیا
انگلینڈکے خلاف بدترین کارکردگی۔ پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی تبدیل کرنے کافیصلہ ۔علیم ڈار کو بھی اہم ذمے داری دے دی گئی ،شکست نے پی سی بی کی بنیادیں ہلا دیں ۔پورا سسٹم تبدیل ہونے جارہا ہے ذرائع کا کہناہے پہلے مرحلے میں سلیکشن کمیٹی تبدیل کردی گئی جو دوسرے ٹیسٹ کےلئے سکواڈ کاچنائو کرے گی دوسرا ٹیسٹ ملتان سٹیڈیم میں 15اکتوبر سے کھیلاجائے گا جس کے بعد تیسراراولپنڈی میں 24اکتوبر سے کھیلا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق امپائر علیم ڈار کو بھی اہم ذمے داری دی ہے جس کےلئے مشاورت ہوچکی ہے۔ وہ بورڈ کومکمل طورپردستیاب ہیں۔ مجوزہ سلیکشن کمیٹی میں کوچ اور کپتان کمیٹی کے ممبر ہوںگے اس کے ساتھ ساتھ حسن چیمہ اور اسد شفیق، اظہرعلی، علیم ڈار بھی کیمٹی کا حصہ بنیں گے ،اظہر علی کوہیڈ آف یوتھ ڈویلپمٹ کا عہدہ بھی دئے جانے کاامکان ہے۔ عاقب جاویدکو کنویئربنایاجائےگا۔
ملتان ٹیسٹ پاکستان کرکٹ کیلئے قبرستان،ہسٹری کی پہلی بدنام زمانہ شکست
ادھر دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں ہونگی۔کامران غلام اور امام الحق کے ساتھ نعمان علی کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔