ملتان،کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم 20 اکتوبر کو قائد اعظم ٹرافی کھیلیں گے؟ڈراپ تجویز پر رضوان سمیت گروپ سامنے آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان شان مسعود کے سخت سٹینڈ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے ذرائع کے مطابق اکثر کھلاڑیوں نے بھی بابر اعظم کے ڈراپ کئے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ان میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی شامل ہیں۔رضوان کے حوالہ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں انہیں بھی جھٹکا دیا جائے گا۔
ادھر جیسا کہ اطلاعات ہیں کہ بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا،اگر ایسا ہوا تو وہ 5 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے دکھائی دیں گے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا بابر نے دو سال کے بہترین حصے میں فارم کے لیے جدوجہد کی ہے۔ خود کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے دستیاب کرائیں گے یا نہییں جو 20 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہے۔ بابر اعظم نے 2019 کے بعد سے کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا ہے۔
ملتان میں دوسرا ٹیسٹ استعمال شدہ پچ پر کرانے کی تیاریاں،پنکھے لگادیئے گئے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔پرانی پچ کی تیاری ہے لیکن کیوریٹر کی جانب سے شدید تحفطات ہیں۔
دوسرا ٹیسٹ،بابر اعظم پر کس نے کراس کا نشان لگایا،شاہین کو کون نکال رہا،کس کی انٹری