لندن،ملتان:عمران خان کی پارٹی کا احتجاج،تیسرا ٹیسٹ بھی ملتان ہوسکتا،برطانوی میڈیا کا دعویٰ۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری ٹیسٹ سیریز کے حوالہ سے ڈیلی تیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے راولپنڈی کا تیسرا ٹیسٹ ملتان ہی منتقل ہوسکتا ہے۔یوں تینوں نمیچزکی سیریز ایک ہی شہر میں ہوسکتی ہے۔
اتوار کو ٹیلی گراف کے رپورٹر کے مطابق
بابر ،نسیم اور شاہین ڈراپ،نئے پاکستان سکواڈ کا اعلان
ملتان میں تیسرا ٹیسٹ کھیلے جانے کی افواہوں کے باعث دیگر پچز بھی تیار ہیں۔ اس وقت دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ سے قبل جمعہ کے بعدہفتی یا اتوار کو اسلام آباد روانہ ہونے والی ہیں۔ لیکن عمران خان کی پارٹی کے اس ہفتے ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے میچ ملتان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔یوں دوسرے ٹیسٹ کے 4 روز میں کھیلے جانے کے امکان کا اشارہ بھی ملا ہے۔
بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر نئے محاذ سے پہلا فائر،فخرزمان نے پی سی بی کو کھری کھری سنادیں