پاکستان کے بائولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ پچ وہی کیوں رکھی ہے،اس کے پیچھے ایک ہی وجہ ہے کہ ہم 20 وکٹیں لیں اور میچ جتیں،اسپنرزکیلئے زیادہ مواقع ہونگے۔ایک ہی پچ پر مسلسل دوسرے ٹیسٹ کھیلنے کی ایک ہی وجہ تھی کہ 20 وکٹیں لیں۔
نئی منیجمنٹ نے پہلے پیس ،گھاس والی پچ بنانے کی کوشش کی،اب سپن کی جانب۔ہماراکلیئر پلان تھا۔ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف پیس اور انگلینڈ کے خلاف سپن ٹریک پلانز کے مطابق تھے۔اگلے ٹیسٹ میچ کی پچ 9 ویں روز کی پچ کیا کرتی ہے۔ٹیم میں تبدیلیاں ضروری تھیں۔پاکستان کے ایف ٹی پی میں اتنی زیادہ کرکٹ آرہی ہے،اس لئے سلیکٹرز نے بابر کو آرام دیا۔پاکستان کے بائولنگ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ نمبر ون بیٹر ہیں۔ان کو ڈراپ نہیں کیا گیا آرام دیا گیا۔آگے اپریل تک کرکٹ ہی ہے وہ واپسی کریں گے۔
بابر اعظم کو نکالنے والے سلیکٹرز ملتان سٹیڈیم کی پچ پر پہنچ گئے،کپتان اور کوچ کس بات پر ناخوش
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ یکدم سارے تجربہ کار پیسرز کو نکالنا مشکل تھا لیکن آپ گزشتہ سال کے تمام ٹیسٹ میچز کے نتائج دیکھیں۔20 وکٹیں نہیں لے پارہے تھے۔اب تبدیلی کی ہے۔اسپنرز سے اس بار زیادہ توقع ہے ۔نسیم کو کچھ پرابلم تھے اورشاہین کافی کرکٹ کھیل چکے تھے۔اگر دیکھیں تو تبدیلی ایک ہی ہے۔بابر کی جگہ ایک تبدیلی ہے۔سپن میں ہم نے پپیسرز کی جگہ سپنر لے لئے۔ہمارا نہیں خیال کہ ہم نے بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔بابر اعظم کو ریسٹ دیا گیا،منیجمنٹ یہی سمجھتی ہے ،کچھ 3 ماہ سے کافی کچھ جارہا تھا۔بابر کھیلنا چاہتے تھے لیکن پاکستان اور بابر کی بہتری میں یہی فیصلہ کیا۔شاہین کیلئے بھی یہ فیصلہ کیا۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستان بائولنگ کوچ نے کہا ہے کہ پچز کی تیاری مرضی کی کررہے تھے ۔نتائج نہیں ملے ۔رنز کرنے سے میچ جیتے نہیں ڈرا کئے جاتے ہیں۔میچ 20 وکٹ لینے سے جیتے جاتے ہیں۔
ملتان میں دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں،فائنل الیون جاری
اظہر محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ سارے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔کافی عرصہ سے کھیل رہے ہیں،ہم نے اپنے گھر میں کھلاڑیوں کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان کا گرم موسم اب بہتر ہوا ہے۔جب آپ فٹ ہوتے ہیں تو کنڈیشنز ثانوی نمبر پر چلی جاتی ہیں۔فٹنس بہت اہم ہے۔انگلینڈ والے موسم سے متاثر نہیں ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پچ سپن کیلئے بنائی ہے۔ہوم ایڈوانٹیج لینا ہے۔پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کیلئے مشورہ جاری ہے۔شام تک فائنل الیون کا اعلان ہوگا۔سپورٹنگ سٹاف اور منیجمنٹ کمیتی کا پی سی بی کے ساتھ مل کت متفقہ فیصلہ کیا،تبدیلی کا،اس میں کوئی اختلاف نہیں۔مہران ممتا ز لیفٹ ہینڈ اسپنر ہے،اس نے شاہینز کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کیا،اچھا پرفارم کیا۔