ملتان ،کرک اگین رپورٹ
پرفارمنس کے باوجود ڈراپ کیا گیا،توجہ بائولنگ ہر،ساجد خان کچھ تو کہہ گئے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتامی سیشن میں تباہی مچانے والے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ میں جب ڈراپ ہوا تو میری فارم اچھی تھی۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں ساجد خان نے کہا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں مجھے بلایا گیا تھا۔ شروع میں ڈراپ کیا گیا۔ آخری ٹیسٹ میں نے کھیلا۔ اچھی بولنگ کی تھی۔ اس کے بعد طویل گیپ آگیا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف جب پاکستان نے سیریز کھیلی تو مجھے سلیکٹ نہیں کیا گیا ۔ میں اس وقت انگلینڈ میں کائونٹی کھیل رہا تھا۔مجھے کوئی مایوسی نہیں ہوئی ۔جب انگلینڈ کے خلاف سکواڈ کا اعلان ہوا تو بھی میرا نام اس میں نہیں تھا۔ کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اب انہوں نے بلایا ہے۔ میں آیا ہوں اور میں نے اپنی پرفارمنس وہیں سے شروع کی جہاں رکی تھی ۔ ہمارا کام ہے پرفارم کرنا، ملک کے لیے کھیلنا
انگلینڈ کی 6 میں سے 4 وکٹ لینے والے اسپنر نے بتایا کہ میرے والد آرمی میں تھے اور میں اپنے ملک کے لیے جان کے ساتھ اور جذبے کے ساتھ کھیلتا ہوں۔ اور لڑ کر کھیلتا ہوں ۔ جہاں تک تعلق ہے اس بات کا کہ پچ کیسی ہے۔ پچ اچھی ہو گئی ہے ۔ابھی ہم نے انگلینڈ کے چھ کھلاڑی اؤٹ کیے ہیں۔ باقی کل اؤٹ کریں گے ۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ میچ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہے۔ ہاں ہیری پروک نے ٹرپل سینچری بنائی۔ جوئے روٹ نےڈبل سنجری بنائی۔ روٹ ایک بہت بڑا کھلاڑی ہے۔اسے آؤٹ کرکے بڑی خوشی ہوئی۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملتان میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف جیتنے کے لیے پرعزم ہے ۔ہم لوگ ہر محاذ پر بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ ساجد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا کام صرف اور صرف پرفارم کرنا ہے اس پچ کے اوپر صرف سپن سے کام نہیں چلنے والا بلکہ بولنگ میں زور بھی لگانا پڑتا ہے ۔جب تک زور ہوگا تو ہمیں مطلوبہ نتیجہ ملے گا ۔اس لیے میں نے پورے زور و شور اور طاقت کے ساتھ بولنگ تھی ۔ جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ مجھے کپتان کی حمایت حاصل تھی ۔کچھ چیزیں ایسی چل رہی تھیں کہ شروع میں سات سے زائد کی اوسط سے مار پڑ رہی تھی۔ ایسے جیسے ٹی 20 کی کرکٹ ہو، لیکن کپتان نے کہا نہیں کوئی بات نہیں۔ جتنی مار پڑتی ہے ۔پڑے۔ آپ نے اس کو آؤٹ کرنا ہے تو پھر میں نے بھی اٹیکنگ باولنگ کی تھی۔ اٹیکنگ بولنگ کا یہ فائدہ ہوا کہ پھر آہستہ آہستہ گیم ہمارے ہاتھ میں آگئی۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ مشکل میں ہے ۔پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی 6 وکٹیں 239 ہر گرچکی۔