ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے ہوم گرائونڈ پر آخری بار کب ٹیسٹ میچ جیتا۔یہ اہم ترین بات ہے،اس لئے کہ یہ ایک طویل کہانی ہے۔ایسے جیسے ایک زمانہ میں ہم اچانک سنتے تھے کہ پاکستان کی بیرون ملک فلاں مقام پر اتنے سالوں بعد تاریخی فتح۔کبھی ہوم گرائونڈ کا نہیں ہوا۔یہ ضرورر ہوتا تھا کہ پاکستان فلاں ملک کے خلاف قیام پاکستان سے اب تک ناقابل شکست یا فلاں ملک سے 40 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں ناکامی۔اب تو ہوم گرائونڈ پر عرصہ دراز کے بعد ٹیسٹ فتح کی بات ہے۔
پاکستان نے ہوم میدان میں آخری ٹیسٹ فتح فروری 2021 میں حاصل کی تھی۔اس کے بعد سے اب تک 44 ماہ کے عرصہ میں پاکستان نے ہوم میدانوں میں 11 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔سامنے آنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہیں۔انگلش ٹیم اس وقت دوسری بار پاکستان میں ہے۔سب سے شکست ہوئی یا میچز ڈرا ہوئے۔سیریز جیتنا تو دور کی بات سنگل ٹیسٹ بھی نہ جیت سکے۔
پاکستانی سرزمین پر عبور کیئے گئے سب سے بڑے 5 ہدف
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان 2022،پاکستان 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز 0-1 سے ہارا۔2 میچز ڈرا تھے۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان 2022،پاکستان 3 میچزکی سیریز 0-3 سے ہارگیا۔
نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 2022.23،پاکستان 2 میچز کی سیریز جیت ہی نہ سکا،دونوں میچز ڈرا رہے۔
بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان 2024،پاکستان 2 میچزکی سیریز 0-2 سے ہارگیا۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان 2024۔تین میچز کی سیریز میں پاکستان پہلا میچ ملتان میں ہارا،دوسرا میچ آج ملتان میں تمام ہوا۔
یوں 4 فروری 2021 سے 8 فروری 2021 کے ٹیسٹ کے بعد سے پاکستان میں 44 ماہ میں 12 ٹیسٹ میچز ہوئے۔پاکستان 7 میچز ہارا،4 ڈرا ہوئے۔ایک آسٹریلیا سے،4 انگلینڈ سے اور 2 بنگلہ دیش سےہارے۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے 2،2 میچز ڈرا کھیلے۔
پاکستان قریب 4 برس اور 11 ٹیسٹ بعدپہلی ہوم فتح کے قریب،انگلینڈ کی امیدیں بھی روشن