میرپور،شکیب الحسن کے حامی و مخالف گروپ اسٹیڈیم کے باہر ٹکراگئے،مظاہرے،گرفتاریاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرک اگین رپورٹ۔جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کرکٹ اسٹیڈیم میں موجودگی کے باوجود اسٹیڈیم سے باہر 2 گروپوں کے تصادم میں کچھ افراد کے زخمی ہونے اور کچھ کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں اور وہاں ایک ہی نام گونج رہا تھا،جو شکیب الحسن کا تھا۔
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہونا ہے،اس سے ایک روز قبل ہی شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم کے باہر شکیب الحسن کے حامیوں اور مخالفوں میں تصدام ہوا۔احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ای گرو پ نے شکیب کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا لیکن سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں دوسرے گروپ نے ان کا پیچھا کیا۔ یہ سب اس وقت ہوا جب جنوبی افریقی کھلاڑی اسٹیڈیم کے اندر ٹریننگ کر رہے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔
ایک احتجاج سے ہی ڈرگئے،شکیب الحسن کا بنگلہ دیش آنے اور میچ کھیلنے سے اچانک انکار
یہ واقعی ایک سیاست زدہ ملک کی پکچر ہے،یہ پاکستان بنگلہ دیش جیسے ممالک کا تعارف ہے۔یہاں ایک حکومت ختم ہوئی۔تو ڈرامے شروع ہوگئے۔ایک کرکٹر کو حکومت کا حامی رکن ہونے کے ناطے ملک میں داخلہ تک نہیں مل رہا۔گزشتہ ہفتہ بنگلہ دیش بورڈ نے شکیب الحسن کو الوداعی ٹیسٹ میچ کیلئے شامل کیا گیا تھا،کیونکہ شکیب الحسن نے بیان جاری کردیا تھا،وہ بیان جس کے چرچے تیسری قسم کے ممالک میں رہتے ہیں،لین پھر یہ ہوا کہ ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔بنگلہ دیش بورڈ نے شکیب کو واپس آنے سے خود ہی روک دیا تھا۔شکیب کے مداح جمعہ کو پہلی بار شیرے بنگلہ کے باہر جمع ہوئے اور ان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اتوار کو احتجاج دہرایا، اس بار انہیں سیکورٹی فورسز نے روک دیا تھا۔
Image Source. Rakib Hasan/Cricinfo