دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ پہلی بار کیویز نے جیت لیا،آنکھیں چھلک پڑیں،پروٹیز خواتین بھی چوکرز نکلیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ جنوبی افریقا مردوں کی طرح جنوبی افریقا خواتین ٹیم بھی چوک کرگئیں۔تاریخ کا پہلا آئی سی سی ایونٹ نیوزی لینڈ نے جیت لیا،جنوبی افریقا جیتنے میں ناکام ہوگیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 32 رنز سے ہرادیا۔یوں کیویز جنہوں نے اس ایونٹ کی بنیاد کے وقت ابتدائی 2 فائنل کھیلے تھے،چیمپئنز بن گئین اور پروٹیز مسلسل دوسرا فائنل ہاری ہیں۔اس سال ان کے مرد بھارت سے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل ہارے تھے،گزشتہ سال کیپ ٹائون میں پروٹیز ویمنز آسٹریلیا سے فائنل ہارگئی تھیں۔ایک ہی دن نیوزی لینڈ کی تاریخی جیت ہوئی ہے،پہلے اس کے مردوں کی ٹیم نے بھارت میں 36 سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ جیتا اور اب خواتین نے ویمنز کپ جیت لیا ہے۔
اتوار کو کیویز نے 9 وکٹ پر 158 رنزبنائے۔امیلا کیئر نے43 اور بروک ہیڈلی نے 38 رنزبنائے۔جواب میں پروٹیز ٹیم 51 رنزکے اچھے آغاز کے باوجود دبائو میں چوکرز بن گئیں اور 9 وکٹ پر 126رنزبناسکیں۔کپتان لاروا 33 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔کیوی ٹیم کی آل رائونڈر امیلا کیئر نے بیٹنگ کے بعد بائولنگ میں بھی جوہر دکھائے۔24 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
بھارت کے کمزور خواب بکھر گئے،نیوزی لینڈ نے بنگلورو ٹیسٹ جیت لیا،36 برس بعد کامیابی
پچھلے آٹھ ٹورنامنٹس میں سے چھ جیت کر آسٹریلیا کے برسوں کے غلبے نے کسی اور کے لیے مواقع کو محدود کر دیاتھا۔2009 کے افتتاحی ٹورنامنٹ میں صرف انگلینڈ اور 2016 میں ویسٹ انڈیز نے انہیں باہر دیکھا ہے۔ آسٹریلیا بھی آٹھ میں سے سات فائنلز میں نظر آئے ہیں۔جمعرات کو جنوبی افریقہ کی غالب سیمی فائنل جیت کے بعد اس بار ایسا نہیں ہونا چاہئے۔جنوبی افریقہ اس سال آسٹریلیا کو شکست دینے والی واحد ٹیم کے طور پر فائنل میں پہنچی۔پروٹیز نے ٹورنامنٹ میں ایک میچ ہارا ہے اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024،ویسٹ انڈیزآئوٹ،کیویز تیسری بار فائنل میں
وائٹ فرنز نے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز پری ٹورنامنٹ فیورٹ بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ کیا اور پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ انہیں ناک آؤٹ کر کے اپنے گروپ مرحلے کا اختتام کیا۔ ٹورنامنٹ میں ان کی واحد شکست جنوبی افریقہ کے خلاف ہوئی جس نے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
آئی سی سی خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ خواتین ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے دو سالہ بین الاقوامی چیمپئن شپ ہے۔اس ایونٹ کا اہتمام کھیل کی گورننگ باڈی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کیا ، جس کا پہلا ایڈیشن 2009 میں انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا۔ پہلے تین ٹورنامنٹس میں آٹھ شرکاء تھے، 2014 کے ایڈیشن سے یہ تعداد بڑھا کر دس کر دی گئی ہے۔ جولائی 2022 میں، آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش 2024 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا اور انگلینڈ 2026 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ 2026 کے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد بھی بڑھ کر بارہ ہو جائے گی۔کل آٹھ ایڈیشن منعقد ہو چکے ہیں اور گیارہ ٹیموں نے حصہ لیا ہے، آسٹریلیا، جس نے ریکارڈ چھ مرتبہ ٹورنامنٹ جیتا (2010، 2012، 2014، 2018، 2020، 2023) سب سے کامیاب ٹیم ہے، جبکہ انگلینڈ ( 2009، اور ویسٹ انڈیز (2016) کے پاس ایک ایک ٹائٹل ہے۔ اگست 2024 میں، آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ کا میزبان نہیں ،یو اے ای ہوگا۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان اپنے ساتھ بھارت کو بھی سیمی فائنل ریس سے باہر کرگیا