پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ۔پہلا ون ڈے،بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز سری لنکا سے ہارگیا۔سری لنکا نے اتوار کو پالی کیلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بارش سے متاثر ہونے والے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرادیا۔
کپتان چارتھ اسالنکا اور ڈیبیو کرنے والے نشان مدوشکا کی نصف سنچریوں نے پانچ وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ 37 اوورز میں 232 کے نظرثانی شدہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے 5.3 اوورز قبل فتح پر مہرلگادی۔ایک موقع پر سری لنکا ساتویں اوور میں تین وکٹوں پر 45 رنز پرتھا مگر ایسے موقع پر اسالنکا کی کریز پر آمد نے لہر کا رخ موڑ دیا۔مدوشکا کے ساتھ ان کی چوتھی وکٹ کے لیے 137 رنز کی شراکت سے کام آسان کردیا۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ پہلی بارنیوزی لینڈ نے جیت لیا،آنکھیں چھلک پڑیں،پروٹیز خواتین بھی چوکرز نکلیں
بارش کی مداخلت سے قبل ویسٹ انڈیز نے 38.3 اوورز میں چار وکٹوں پر 183 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کو 74 گیندوں پر صرف 50 رنز درکار تھے جب مدوشکا 54 گیندوں پر 69 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔موتی نے بھی 71 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے شاندار 77 رنز بنائے۔
Image Source. AFP/Getty Images