راولپنڈی سے کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا پنڈی میں یو ٹرن،ہیڈ کوچ کا اعتراف ،انگلش ٹیم کی چھکوں کی پریکٹس ،سلیکٹرز اپنے منصوبوں میں
پاکستان نے بھی کیا 360 ڈگری کا یو ٹرن مارا ہے۔سلیکٹرز پچ پر پہنچ کر لمبی میٹنگ کرتے رہے۔انگلش پلیئرز کی چھکوں کی پریکٹس ،بین سٹوکس کی پریس کانفرنس ،جیسن گلیسپی کا اعتراف کمزوی۔بہت کچھ ایک ساتھ۔
بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں میں ایک ٹیسٹ میں پاکستان نے زیرو سپنر کھلایا 4 سپیشلسٹ فاسٹ بولر تھے دوسرے ٹیسٹ میں ایک سپنر کھلایا اور تین سپیشلسٹ پیس بائولر تھے۔انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی میں ہے۔وہاں تمام سپنرز ہیں سوائے ایک پیسر کے ۔عامر جمال وہ بھی ان کو بھی تقریبا پارٹ ٹائم کے حساب میں رکھا ہوا ہے ۔ پنڈی کے سرفس اور پنڈی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے خیال کیا جا رہا تھا کہ پاکستان زاہد محمود کی جگہ ایک پیسر کھلائے گا وہ نہ کھلا کر غلطی کی ہے لگتا ہے ایسے ہے۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اعتراف کیا ہے کہ اب ٹیم سلیکشن میں ان کا کوئی اختیار نہیں رہا ۔اب میرا کام صرف اور صرف دستیاب کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنا ہے ،جو میچ کے دن ہوں گے یا میچ سے پہلے ہوں گے یا دوران میچ ہوں گے۔ گلیسپی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔یہاں انہوں نے مختلف سوالوں کا جواب دیا اور ان سے ایک سوال یہ بھی ہوا کہ کیسا محسوس ہو رہا ہے۔ اب انفرادی طور پر ہر کھلاڑی کو دیکھنا وہ بھی سپنر۔ جو کہ فاسٹ بولر تو اس پہ بھی انہوں نے ملا جلا جواب دیا ۔ گلسپی نے اطمینان کا اظہار کیا کہ پچ بہتر نظر ارہی ہے جو ہماری پالیسی ہے اس کے مطابق یہ رزلٹ دے گی۔
انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں کہا ہے دیکھتے ہیں کہ پچ کیا کرتی ہے۔ ویسے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ابتدائی روز پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی اور پیسرز کو بھی مدد ملے گی۔ لگتا نہیں تھا کہ بین سٹوکس سپن ٹرک سے پریشان ہوں گے۔
ادھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے میچ سے ایک روز قبل چھکوں کی پریکٹس شروع کر دی۔ نیٹ میں ان کے کھلاڑیوں نے خوب چھکے لگائے۔ ایسا لگا باز بال جو کہ انگلینڈ کا ایک خاصا اور پہچان ہے اس کے تحت وہ پاکستان کے اوپر چڑھ کر بیٹنگ کریں گے ۔یہی نہیں انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس اور ان کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم جنہوں نے اپنے کیریئر میں 107 چھکے لگا کر سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ان دونوں میں بھی چھکوں کا مقابلہ ہو گیا۔ بین سٹوکس نے اخر کار اپنے ہیڈ کوچ سے شکست تسلیم کر لی۔ یہ دلچسپ مقابلہ تھا۔ جہاں چھکوں کی بارش ہو رہی تھی ۔اب لگتا نہیں تھا کہ یہ ٹیسٹ میچ شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ سب کچھ ہمیں ٹی ٹونٹی سے قبل تو لگتا ہے لیکن ٹیسٹ میچ سے قبل ایسی پریکٹس دیکھنے میں نہیں آتی۔ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک قسم کی نفسیاتی طور پہ بھی اس کو پریشرائز کرنے کے کوشش ہو سکتی ہے۔
پاکستان ٹیم کا اعلان ہوچکا۔عاقب جاوید ،علیم ڈار دیگر سلیکٹرز کے ساتھ طویل وقت پچ پر کھڑے میٹنگ کرتے پائے گئے۔