کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ افریدی ٹیم سے ڈراپ ہو گئے ۔اج کل وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ گیند سے زیادہ بہتر کھلونا لگ گیا ہے۔
وہ کھلونا ان کا بیٹا ہے اور بیٹے سے بہتر کھلونا کون سا ہو سکتا ہے۔ اور وہ بھی چھوٹا سا بچہ ہو تو کھیلنے کے لیے بہترین چیز ہے ،تو شاہین شاہ افریدی اپنا دل خوب بہلا رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سے ڈرا پ ہونے کے بعد ان پر کافی دباؤ آیا ہے ، وہ اپنے نو مولود بیٹے کے ساتھ اپنا بھرپور وقت گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے پیار کر رہے ہیں۔ صارفین نے ان کی یہ تصویر بہت پسند کی ہے۔