راولپنڈی ،پونے۔کرک اگین رپورٹ
الٹ ہو گیا ۔سب کچھ الٹ ہو گیا۔ انگلینڈ ٹیم جس نے پہلے سیشن میں پانچ وکٹیں گنوا دی تھیں ۔اس نے دوسرے سیشن میں کمال کم بیک کیا۔ ایک سپن ٹریک پر پہلے دن ،جہاں گیند گھومنا شروع ہو گئی تھی ایک ٹیم 118 رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے ایسا کم بیک کیا کہ ساتویں وکٹ پر 107 رنز کی شراکت بنا ڈالی
تو اب چائے کے وقفے تک صورتحال یہ ہے کہ انگلینڈ کا سکور 8 وکٹ پر 243 رنز ہو گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ وکٹ کیپر جیمس سمتھ نے جارحانہ 91 رنز کی اننگز کھیلی اور فاسٹ بولر گس اٹکینسن نے بھی عمدہ اننگز کھیلی ۔اب یہ تو ہو گئی راولپنڈی کی صورتحال۔
ادھر پونے میں نیوزی لینڈ جس نے بڑا با اعتماد اغاز کیا ،نہ صرف لنچ تک بلکہ لنچ کے بعد ایک گھنٹے تک اس کی پوزیشن بہت مضبوط تھی۔197 رنز تک اس کے صرف تین کھلاڑی آؤٹ تھے ۔اس کے بعد سپنرز کا جھکڑ چلا اور اگلی 4 وکٹیں تیزی کے ساتھ گر گئیں ۔اس کی صورتحال یہ ہے کہ ٹی کے بعد اخری سیشن کا وہاں کھیل جاری ہے اور قریب 73 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ 242 پر ہے۔ گویا وہ بیک فٹ پر چلا گیا ہے اور انڈیا کی ٹیم فرنٹ فٹ پہ اگئی ہے تو نیوزی لینڈ کی جانب سے کونوے نے 76 اور راچن رویندرا نے65 رنز کی اننگ کھیلی۔