لاہور،کرک اگین رپورٹ۔لاہور قلندرز نے ڈیرن گف کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔یہ سب عاقب جاوید کے قلندرز کو چھوڑ کر پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے نتیجہ میں ہواہے۔
کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہیں کہ قلندرز نے کہا ہے کہ ۔انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور سابق ایم ڈی یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گف کا ہیڈ کوچ کے طور پر تقرر کر کے خوش ہیں ۔ ڈیرن گف گلوبل سپر لیگ میں اپنی زمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ڈیرن گف نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنا اور کام کرنا اعزاز کی بات ہے ۔میں لاہور میں پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوران معاونت کر چکا ہوں۔ مستقبل میں لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں
ڈیرن گوف 23 نومبر کو گیانا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے ۔گلوبل سپر لیگ کا گیانا میں آغاز 26 نومبر سے ہو گا.وہ 23 نومبر کو گیانا میں اسکواڈ میں شامل ہوں گے، جی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز کا لاہور قلندرز کے خلاف مقابلہ ہوگا۔ پانچ ٹیموں کے مقابلے میں انگلینڈ کے بلاسٹ سے ہیمپشائر ہاکس، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے رنگ پور رائیڈرز، اور آسٹریلیا کی ریاستی ٹیم وکٹوریہ بھی شامل ہیں۔ ہر ٹیم دوسرے سے ایک بار راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلے گی، جس میں کل 11 میچ ہوں گے، جس کا اختتام 7 دسمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہوگا۔