شکیب الحسن کا دو دہائیوں بعد پہلی بار بائولنگ ایکشن مشکوک قرار،جانچ پڑتال شروع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شکیب الحسن کا بین الاقوامی کریئر اس وقت اندھیرے میں ہے۔ سیکورٹی کی بنیاد پر بنگلہ دیش نہیں جاسکتے۔2 فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے چکے،آگے کا علم نہییں ہے اور 2 دہائیوں سے زائد عرصہ کھیلنے کے بعد اب جاکر ان کا بائولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا ہے۔
اس سیزن میں کائونٹی کے واحد میچ میں سرے کیلئے انہوں نے شرکت کی اور واحد میچ گلے پڑا،جب امہائرز نے ان کا بائولنگ ایکشن مشکوک کردیا ہے۔37 سالہ اسپنر نے ٹاونٹن میں سمرسیٹ کے ساتھ ایک سنسنی خیز چیمپئن شپ مقابلے میں سرے کے لیے نو وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے میچ میں 63 سے زیادہ اوورز کروائ۔ کسی بھی مرحلے پر نو بال نہیں کیا گیا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ آن فیلڈ امپائرز، اسٹیو او شاگنیسی اور ڈیوڈ ملنز نے بعد میں ان کے باؤلنگ ایکشن کو غلط سمجھا۔
یہ پہلا موقع ہے جب شکیب کا باؤلنگ ایکشن دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں کسی جانچ پڑتال کی زد میں آیا ہے، اور انہوں نے 447 بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 712 وکٹیں حاصل کی ہیں، جن میں 71 ٹیسٹ میں 246 شامل ہیں
شکیب الحسن کے لیے منظور شدہ جگہ پر مزید ٹیسٹ کرانے کے لیے بات چیت جاری ہے، اس امید کے ساتھ کہ یہ ٹیسٹ اگلے دو ہفتوں میں ہو جائے گا۔
شکیب الحسن اگلی سیریز سے بھی باہر،چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئیں گے