پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سینئیر ممبر اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو چمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد تک عبوری مدت کے لے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران مستقل ہیڈ کوچ کی سلیکشن کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا جو چیمپینز ٹرافی کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔ چیمپینز ٹرافی کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں ممبر سلیکشن کمیٹی کے علاوہ اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی جائے گی۔ یاد ریے کہ کرکٹ ٹیم کے رنیڈ بال کوچ گیری کرسٹن نے پچھلے ماہ استعفے دے دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج سابق بین الاقوامی فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس مدت کے دوران، عاقب مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے، اور آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد انہیں اضافی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ پی سی بی مستقل وائٹ بال ہیڈ کوچ کے لیے بھرتی کا عمل شروع کرے گا، جس کا مقصد 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اختتام پر تقرری مکمل کرنا ہے۔
گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے بعد وائٹ بال کوچنگ کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔ ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم کی کوچنگ کی تھی، جو اب جنوبی افریقہ میں آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔پاکستان مردوں کی ٹیم زمبابوے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز (24 نومبر – 5 دسمبر) اور جنوبی افریقہ میں (10-22 دسمبر) اتنے ہی وائٹ بال میچز کھیلے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل، پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے ٹرائنگولر سیریز کی میزبانی کرے گا۔