کرک اگین رپورٹ ۔شبمان گل کو شوکاز نوٹس،بھاری نقصان کا خطرہ۔حارث رئوف زخمی،قائد اعظم ٹرافی سمیت درجن بھر خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی پیسر حارث رئوف امریکا میں میجر لیگ ٹی20 کھیلتے زخمی ہوئے ہیں اور ایونٹ سے باہر ہیں۔دورہ بنگلہ دیش میں ان کی شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ڈراپ پیسر شاہین شاہ آفریدی ان کی جگہ آسکتے ہیں۔
آئی سی سی میں ایک اور بھارتی کی آمد ہوئی ہے۔چیف ایگزیکتو کا عہدہ سنجو گپتا کو دے دیا گیا ہے،جو اس سے پہلے جیوسٹار کیلئے کام کررہے تھے۔جے شاہ کے چیئرمین کے بعد یہ عہدہ بھی مضبوط ہے۔
آکاش دیپ نے ایجبسٹن کی فتح کینسر سے لڑنے والی بہن کو وقف کردی،انہوں نے میچ میں 187 رنزکے دے کر 10 وکٹیں لیں۔
لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم میں جسپریت بمرا اور انگلش ٹیم میں گٹس اٹکنسن کے ساتھ جوفرا آرچر کی واپسی ہورہی ہے۔میچ 10 جولائی سے شروع ہوگا۔
بھارتی کپتان شبمان گل جو خبروں میں ہیں،ان کیلئے مشکلات ہیں،ان کی وجہ سے بھارتی بورڈ کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔بھارتی کپتان نے کل جس وقت اپنی اننگ انگلینڈ کے خلاف ڈکلیئر کی تو انہوں نے نائکی کی پراڈکٹ پہن رکھی تھی۔بھارتی بورڈ کا معادہ ایڈیداس سے جو 2028 تک لاگو ہے۔یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔امکان ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کپتان کو شوکاز نوٹس دے گا۔
بھارت سے شکست کے بعد سابق انگلش کپتانوں ناصر حسین،مائیکل وان اور ناضر حسین نے کپتان بین سٹوکس پر تنقید کی ہے۔انگلش ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کے فیصلے کی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔
پی سی بی کا 2025-26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاریقائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ۔حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل، میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔قائداعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل، 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ۔قائداعظم ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں براہِ راست شامل: کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد ہیں۔
