ڈھاکا ۔کرک اگین رپورٹ ۔ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان بنگلہ دیش میں آخری ٹی 20 جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
پاکستان بنگلہ دیش میں ٹی 20 سیریز تو ہار گیا لیکن وائٹ واش شکست سے بچ گیا۔ آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں صاحبزادہ فرحان کی 63 رنز کی اننگز اور حسن نواز کے 33 رنز نے پاکستان کی بنیاد کو تھوڑا مضبوط کیا ۔نتیجے میں آخر میں محمد نواز کے 27 رنز کی مدد سے پاکستان مقررہ 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر پہلی بار ایک اچھا ٹوٹل 178 اسکور بنانے میں کامیاب ہوا۔
صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 82 رنز کا ایک اچھا آغاز فراہم کیا جو بڑا خوشگوار اور ناقابل یقین تھا۔صائم ایوب 15 بالز پر 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔محمد حارث پانچ سلمان علی آغا 12 اور حسین طلعت ایک رن بناسکے ۔فرحان نے 41 بالز پر 63 رنز کی اننگ کھیلی جس میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے ۔محمد نواز نے 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ دو چھکے اور دو چوکے ان کی اننگ کا حصہ تھے۔بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے سب سے زیادہ تین وکٹیں لیں لیکن اس کے لیے انہوں نے 38 رنز دیئے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز بھی اس بار تباہ کن ہوا اور یہ بالکل پاکستان کے گزشتہ میچ کی اننگز کی عکاسی کر رہا تھا ۔25 رنز پر پانچ 34 رنز تک 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور اس تباہی کے مرکزی کردار سلمان مرزا اور فہیم اشرف تھے۔تنزید حسن صفر محمد نعیم 10،انداز اٹھ مہدی حسن مرزا9 اور جاکر علی ایک کرسکے ۔محمد حسن صفر پر گئے۔محمد سیف الدین نے اچھی مزاحمت کی ۔محمد سیف الدین نے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بڑی ہزیمت سے بچایا۔بنگلہ دیش کی ٹیم 16.4 اوورز میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے چار اوورز میں 19 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی ہیں مسلسل دوسری اچھی پرفارمنس ہے ڈیبیو کے بعد۔فہیم اشرف اور محمد نواز نے بھی دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یوں پاکستان یہ میچ 74 رنز سے جیت گیا۔
