دبئی۔کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ ٹرافی رونمائی ،کپتانوں کی پریس کانفرنس ،محسن نقوی بھی شامل۔
ایشیا کپ 2025 کے آج آغاز کا دن ہے۔ اس سلسلے میں کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی ہو گئی اور ٹرافی کی رونمائی بھی ہو گئی۔ دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹرافی کو دنیا کے سامنے رکھا اور اس کی نقاب کشائی کی۔ اس سے قبل کپتانوں نے پریس کانفرنس میں ایشیا کپ کے لیے اپنے عزائم کا اظہار کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔
بابر اعظم اور رضوان کی غیر موجودگی کے حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم چار مہینے سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ٹیم سیٹ ہے۔ سہہ ملکی کپ جیتنے سے فائدہ ہوا ہے۔ دبئی کی پچز اور ابوظہبی کی پچز کا ہمیں تجربہ ہے۔ اس کا فائدہ ہوگا ۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم یہاں ایشیا کپ کھیلنے آئے ہیں ۔درمیان میں ہمارے ذہنوں میں کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ احترام کا رشتہ اپنی جگہ برقرار ہے۔
ایشیا کپ کھیلنے والی تمام 8 ٹیموں کے تمام 8 کپتانوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور سوالات کے جوابات دیئے ۔آج پہلا میچ ہانگ کانگ اور افغانستان کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔
