دبئی،کرک اگین رپورٹ۔گن فائرنگ سے بھارت میں بھونچال،بھارتی اوپنرز کی حارث اورسے تکرار،غلط آئوٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 سپر فور میں بھارت کے خلاف صاحبزادہ فرحان کی ہاف سنچری کے بعد گن فائرنگ سے بھارت میں بھونچال آگیا،میڈیا نے آسمان سر پر اٹھالیا ہے۔ایسے میں فخرزمان کامتنازعہ کیچ دب گیا۔بھارتی اننگ کے دوران اوپنرز شبمان گل اور ابھیشک شرما شاہین آفریدی کے ساتھ تکرار کرتے پائے گئے۔
بھارت نے اچھا سٹینڈ لیا ۔پہلے شاہین اور بعد میں حارث رئوف کے ساتھ تکرار کرتے،گالیاں دیتے پائے گئے۔
اس کے ساتھ ایشیا کپ کے اس میچ میں بمراہ نے ٹی20 میں اپنا سب سے مہنگا پاور پلے اسپیل کیا، اس کا کریڈٹ پاکستان کو ہے۔ادھر پاکستانی اوپنر کے عمل نے بھارت کو آگ بگولا کردیا۔سوال ہوا کہ کیا صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے میچ میں بازوکا جشن کے ساتھ بھارتی کرکٹرز کا مذاق اڑایا۔بھارت کی بدترین فیلڈنگ۔ کوئی سنجیدگی نہیں۔ شائقین نے کلدیپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔نڈر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی باؤلرز کے آنسو بہا دیے۔سپر فور میچ میں ابتدائی تنازعہ، فخر زمان کے آؤٹ ہونے سے پاکستانی کیمپ پریشان ہوا۔
پاکستان نے 171 رنز بنائے۔بھارت نے پہلے 50 رنز تو ایسے مکمل کئے جیسے کوئی ایشو نہیں۔
