کرک اگین سپیشل رپورٹ۔باقی بھارتی فٹ،پانڈیا کی بریکنگ نیوز،رمیز راجہ اور سنیل گاواسکر کی بڑی پیش گوئی۔مدتوں کے بعد پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ فائنل میں ٹاکرا ہونے لگا ہے۔پہلے کیا ہو،سب بھول جاتا ہے۔نئے روز ایک میچ میں ایک اچھا دن درکار ہوتا ہے۔ایک ففٹی۔ایک اچھی اننگ۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میچ سے قبل رات میں کسی اضافی تیاری یانیند کی گولی کی ضرورت نہیں ہوا کرتی ہے۔اپنی صلاحیت پر بھروسہ کریں۔تھنڈے مزاج کے ساتھ رہنا ہے۔پاکستان کے پاس ایک موقع ہے کہ درست لائن پر آجائیں۔پورا ایشیا کپ 2025 متنازعہ رہا ہے۔آپ کا کام ہے بیٹ اور گیند سے جواب دینا۔زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔رمیز راجہ کہتے ہیں کہ کلدیپ یادیو کسی بھی ٹیم کے قابو میں نہیں آتے۔وہ چل گئے تو پاکستان بیٹھ جائے گا۔پاکستان نے ابھی تک اس کو پکڑا نہیں ہے۔بھارت کو دبائو محسوس ہورہا ہوگا کہ اگر ہارگئے تو کیا ہوگا۔دوسری حرکات پیچھے رہ جائیں گی۔
دوسری جانب بھارتی کیمپ سے نیوز یہ ہے کہ ابھیشک شرما اور تلک ورما فٹ ہوگئے ہیں۔وہ فائنل کھیلیں گے اور ہاردک پانڈیا کیلئے بھی زیادہ امکانات کھیلنے کے ہیں۔
سنیل گاوسکر نے خوف کیا ہے کہ بھارت کی فیلڈنگ اور کیچنگ کمزور جارہی ہے۔اگر فائنل میں بھی یہی رہا تو بڑا نقصان ہوگا۔ہاردک پانڈیا کی فٹنس ضروری ہے۔
ہینڈ شیک،بد اخلاقی ،سلمان علی آغا نے بھارت پر توپ چلادی
بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ہاردک پانڈیا کو کسی بھی قسم کی انجری نہیں ہے۔وہ فٹ ہوگئے ہیں۔بھارت نے ایشیا کپ فائنل سے ایک رات قبل ٹریننگ نہیں کی۔
سنیل گاواسکر نے مزید کہا ہے کہ بھارتی ٹیم نے جس طرح سری لنکا کے خلاف کم بیک کیا،وہ شاندرا تھا کیونکہ سری لنکا جیت کے قریب تھا،اس لئے بھارت کسی بھی حالت میں جیت سکتا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے برے تجربے کے زاویہ پر جواب دیا کہ پاکستان 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی اچھی یادوں کو دہرائے گا،صرف اس لئے کہ ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا۔یہ صرف نفسیاتی کوشش ہے۔سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ فائنل بمقابلہ پاکستان سے قبل سری لنکا کا سپر اوور سنسنی خیز مقابلہ بھارت کے لیے ایک اچھا ویک اپ کال ہے۔
بھارت یقینی طور پر اتوار کو فیورٹ ہے،۔پاکستانی لیجنڈ شعیب اختر،مصباح وغیرہ نے سلمان آغا اور کمپنی پر زور دیا کہ وہ فائنل میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔
کپیل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان نفسیاتی طور پر ہارا ہوا ہے۔وہ جیت کے قریب ہوگا بھی تو بھارت قابو کرکے چھین سکتا ہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت فیورٹ ہے لیکن پاکستان سمجھدار کرکٹ کھیلے۔
ایشیا کپ 2025 فائنل،پاکستان بمقابلہ بھارت،بڑے ایونٹس کے 5 فائنلز کھیلے،برتری کس کی
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت اتوار کو ٹکرائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی جب کہ بھارتی ٹیم بھی مکمل فٹ ہے۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار روایتی حریف ایک دوسرے کے ساتھ فائنل میں ٹکرائیں گے۔
