ممبئی۔دبئی،ابوظہبی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ ٹرافی پر نیا موڑ،دبئی سے غائب،محسن نقوی کی حفاظت میں دوسرے مقام پرمنتقل۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو اے سی سی کے ہیڈ کوارٹر سے نکال دیا گیا۔نیا موڑ،نئی کہانی آئی ہے۔ایشیا کپ ٹرافی کو ابوظہبی میں محسن نقوی کی تحویل میںنئے مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے اے سی سی کے دفتر کا دورہ کیا تھا، نے ٹرافی کے بارے میں استفسار کیا توبتایا گیا کہ اسے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر پی سی بی چیئرمین کی تحویل میں کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بی سی سی آئی کے ایک اہلکار ن اے سی سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جب اس نے اے سی سی آفس میں ٹرافی کے بارے میں دریافت کیا تو عملے نے اسے بتایا کہ اسے یہاں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ابوظہبی میں کسی جگہ نقوی کی تحویل میں ہے۔
ایشیا کپ ٹرافی،بی سی سی آئی کا اگلا پلان،آئی سی سی میں قرارداد ،پھر کیا ہوگا
آپ کو یاد ہوگا کہ بی سی آئی اور پی سی بی میں بذریعہ اے سی سی پلیٹ فارم خط وکتابت ہوئی ہے اور دونوں جانب سخت موقف رکھا گیا ہے اور اب معاملہ آئی سی سی میٹنگ میں جارہا ہے جو 4 نومبر سے دبئی میں شیڈول ہے۔
