لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہراکر سیریز برابر کردی،فیصلہ کن میچ اگلے 24 گھنٹوں میں،بابر اعظم کا ریکارڈ۔پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہراکر سیریز برابر کردی،فیصلہ کن میچ اگلے 24 گھنٹوں میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان نےجنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 9وکٹوں سے جیت کر 3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔فیصلہ کن میچ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہفتہ یکم نومبر کی شام کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی فتح میں اہم کردار ٹاس کی جیت اور بائولنگ لائن نے ادا کیا۔خاص کر سلمان مرزا نے ابتدائی 3 اوورز میں شانسار بائولنگ کی اور 3 وکٹیں لیں،جس کی وجہ سے جنوبی افریقا کی ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 110 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان نے ہدف13.1 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کیا۔
پاکستان نے 111 رنز کے تعاقب میں بااعتماد آغاز کیا اور صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے بہتر کھیل پیش کیا۔پروٹیز کی بائولنگ لائن بے اثر ہوگئی۔54 رنزکے آغاز کے بعد ٹیم کو سپورٹ ملی۔صاحبزادہ فرحان 28 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔بابر اعظم جیسے ہی آئے تو بابر بابر کے نعرے لگنے لگے۔صائم ایوب نے اس دوران 9ویں ہاف سنچری مکمل کی۔بابر نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ کم اننگز کے ساتھ توڑا،جب وہ 9 پر پہنچے تھے۔پاکستان نے جب 9 وکٹ کی جیت رقم کی تو صائم ایوب 71 اور بابر اعظم پر 11ناٹ آئوٹ رہے۔،
اس سے قبل دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا 110 پر آئوٹ،سلمان مرزا ہیڈ لائن میں رہے۔لاہور آتے ہی پروٹیز پرواز بھول گئے۔پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پروٹیز ٹیم صرف110 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔
پاکستان نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس جیتا۔پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔ایک تبدیلی تھی۔شاہین آفریدی ڈراپ ہوئے۔سلمان مرزا آئے۔31 سال اور 303 دن کی عمر میں وہ چھٹا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔لیفٹ ہینڈ پیسر کی عمدہ بائولنگ کی وجہ سے پروٹیز کو شروع سے ہی مشکلات پیش تھیں۔23 رنز تک 4 وکٹ گنوانے ٹیم پھر نہ سنبھل سکی۔ان میں سے 3 وکٹیں سلمان مرزا کی تھیں۔
پاکستانی بائولنگ لائن نے دبائو برقرار رکھا اور مہمان ٹیم کو 19.2 اوورز میں110 رنز پر آئوٹ کردیا۔ریزا ہینڈرکس صفر،کوئنٹن ڈی کاک 7 اورٹونی ڈی زورزی 7،ڈیوالڈ بریوس25 اور کپتان فیریریا15 کرسکے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 3 اور فہیم اشرف نے3.2 اوورز میں 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔نسیم شاہ نے28 رنزدے کر2 آئوٹ کئے۔محمد نواز 4 اوورز میں 19 رنز دے کر کوئی آئوٹ نہ کرسکے۔ابرار احمد نے 1 وکٹ لی۔
