عمران عثمانی کی رپورٹ۔سال 2025،پاکستان کرکٹ مزید تنزلی میں،ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی20 کا اعمال نامہ پیش خدمت ہے۔
پاکستان کرکٹ کی موجودہ رجیم میں ایک سال اور گزر گیا ۔سال 2025 پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے اب ماضی بن چکا۔ کوئی مزید مصروفیت نہیں۔ یہاں تک کہ جب نیا سال شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نےسال 2025 میں کیا کھویا۔ کیا پایا ۔کیا 2024 سے بہتر سال تھا، یا اس سے بہتر اعمال نامہ تھا ۔اس کا فیصلہ تو آپ یہ رپورٹ دیکھ کر کریں گے، لیکن ہم یہاں ایک تجزیہ یہ کر سکتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سال بہ سال تنزلی کے گڑھے میں گرتی جا رہی ہے ،جس کا کسی کوئی احساس نہیں۔ کوئی بہت بڑی بات ہو جائے تو کپتان بدل جاتا ہے ۔کوئی بہت بڑی شکست ہو جائے تو تھوڑا شور اٹھ جاتا ہے۔ سابق کرکٹرز کا کندھا استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی کو کہاں فٹ کیا جاتا ہے اور کسی کو کہاں ،لیکن چونکہ بنیادی طور پہ کام نہیں کیا جاتا تو نتائج دن بدن دوسرے شعبوں کی طرح کرکٹ میں بھی بربادی کی طرف گامزن ہیں۔
ٹیسٹ پرفارمنس
اب اس سے اندازہ لگائیں کہ پاکستان نے سال 2025 میں پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے۔ جی ہاں۔ ان پانچ میں سے صرف دو جیتے اور تین ہارے ایک میچ بھی ڈرا نہیں کر سکا۔ اہم نقطہ یہ ہے کہ 5 میں سے 4 میچز ہوم گراؤنڈ پر تھے۔ اب ہوم گراؤنڈ میں پاکستان کی ٹیم کی پرفارمنس 50 پرسنٹ رہی۔ دنیا اپنے ملک میں ناقابل شکست ہوتی ہے ۔پاکستان 50 فیصد پر کھڑا ہے ۔دو ہارا۔ دو جیتا ہوم گراؤنڈ میں۔ اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی پورے سال پاکستان کی ٹیم کوئی ٹیسٹ سریز جیت نہیں سکی۔ سال کے شروع میں جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ سال کے آخر سے شروع سیریز مکمل ہونا تھی تو دوسرا ٹیسٹ کھیلا گیا۔ پاکستان ہار گیا اور یہ سیریز وہ دو صفر سے ہارا۔ اس کے بعد جنوری سال کے شروع میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا دورہ کیا اور ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے ڈرا کر دی۔ پاکستان نے سال کے آخر میں جنوبی افریقہ خلاف دو میچز کی ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلی وہ بھی ایک ایک سے ڈرا رہی، تو نتیجہ کیا رہا صفر بٹا صفر ۔
ون ڈے کرکٹ کی کارکردگی
ایک روزہ کرکٹ کو دیکھا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سال 2025 میں 17 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ سات جیتے اس سے زیادہ 10 ہارے۔ اس کا مطلب کیا ہے۔ کپتان بدل دو ۔کپتان بدل دیا گیا۔ دو دو کپتان بدل دیے گئے۔ ہوا کیا؟ پاکستان نے سال کا آغاز اپنے ملک میں شیڈول تین ملکی کب سے کیا۔ ہار گیا ۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان میزبان تھا۔ پاکستان برے طریقے سے ہار گیا ۔نیوزی لینڈ میں پاکستان نے تین میچوں کی ون ڈے سریز کھیلی۔ پاکستان تین صفر سے ہار گیا ، ویسٹ انڈیز میں تین میچز کی سیریز دو ایک سے ہارا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کا جو دورہ کیا تھا اس میں پاکستان دو ایک سے ون ڈے سیریز جیتا اور سری لنکا نے پاکستان میں جو دورہ کیا اس میں پاکستان تین صفر سے جیتا تو پاکستان کی فتوحات ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف رہیں۔ ویسٹ انڈیز میں وہ ہار گیا دو ایک سے۔ یہ ایک اپ سیٹ شکست تھی اور نیوزی لینڈ میں وہ تین صفر سے، تو سال بھر میں دو ون ڈے سریز پاکستان اپنے ملک میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے جیتا ۔آپ اندازہ کریں کیا حریف تھے۔ کون سا مقام تھا ،تو کیا کوئی پیمانہ ہے یہ دیکھنے کا کہ ہم نے ترقی کی ۔
ٹی 20 میں کیا حال
پاکستان نے سال 2025 میں 34 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ،اس میں کچھ بہتر تھا۔ 21 جیتے۔ 13 میں شکست ہوئی، لیکن ہم دیکھیں ہم نے کیا کیا ۔نیوزی لینڈ میں ہم چار ایک سے ٹی 20 سیریز ہارے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کا دورہ کیا تو پاکستان تین صفر سے جیتا ،اس کے فوری بعد پاکستان نے عرب امارات میں تین ملکی کہ کمزور ٹیموں سے کھیلا۔افغانستان اور یو اے سے کیا مقابلہ تھا۔پاکستان ایونٹ جیت گیا۔ پاکستان میں تین ملکی کپ ہوا اور پاکستان جیتا لیکن یہاں بھی کمزور سری لنکا اور زمبابوے حریف تھے۔ لیکن جو اہم بات ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ سے ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 سیریز دو ایک سے جیتی اور نہ بھولنے والی بات یہ ہے کہ ہم ایشیا کپ ٹی 20 کہ ہار گئے۔ تو سال 2025 میں پاکستان کی ٹی 20 پرفارمنس ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات تھیں۔ نیوزی لینڈ سے ہمیں شکست ہوئی ،جہاں مضبوط ٹیمیں ائیں، جیسے ایشیا کپ ٹی 20 اور نیوزی لینڈ کا دورہ وہاں ہمیں مار پڑی۔
پاکستان کو اس سال ایک آئی سی سی کا ایونٹ ملا ۔ایک اے سی سی کا ۔دونوں میں شکست ہوئی۔ چیمپینز ٹرافی اور ایشیا کپ پاکستان کے لیے کوئی خوشی کی نوید نہیں لایا۔
رضوان کی ون ڈے کپتانی گئی۔ٹی 20 کپتانی گئی۔شاہین نئے ون ڈے کپتان بنائے گئے۔شان مسعود کا قلعہ مضبوط رہا۔سلیکٹرز آئے اور گئے۔کوچز آئے اور گئے۔پاکستان کا گزرا سنہری دور نہ آسکا۔
