لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔آسٹریلیا سے جیت کے بعد پاکستان جمعہ کو ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کیا اعلان کرنے والا،آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت لیا ہے۔ایسے کہ جب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم لاہور میں ہے اور دوسرا میچ ہفتہ اور تیسرا میچ اتوار کو ہے۔اگلے روز پیر کو اسے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے سری لنکا روانہ ہونا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے حتمی فیصلہ کا اعلان جمعہ 30 جنوری کو کرنا ہے۔اگر جمعہ کو اعلان نہ ہوا تو پھر حتمی اعلان پیر کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے بائیکاٹ نہیں کرے گا۔شرکت کرے گا۔بھارت کے خلاف میچ بھی کھیلے گا،البتہ پی سی بی نے اپنے دیگر پلانز بنارکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلنا چاہتا ہے،اس کیلئے اجازت مانگی گئی ہے۔امکان ہے کہ اجازت نہیں ملے گی۔پاکستان ایونٹ میں اپنی جیت کو بنگلہ دیش کے نام کرے گا۔پاکستانی کھلاڑی اگر بلیک آرم بینڈ پہنتا بھی ہے تو زیادہ سے زیادہ وارننگ جاری ہوگی یا جرمانہ ہوگا۔
پاکستان کے پاس 4 پلانز ہوسکتے ہیں
پہلا ایونٹ کا بائیکاٹ۔امکان نہیں ہے۔
دوسرا بھارت میچ کا بائیکاٹ۔امکان کم ہے۔
کالی پٹیاں باندھنا۔امکان زیادہ ہے
جیت کو بنگلہ دیش کے نام کرنا۔امکان بہت زیادہ ہے
آئی سی سی رولز کے مطابق میچ ریفری میچ سے قبل کسی ایک کھلاڑی یا پوری ٹیم کو ایسی پٹیاں باندھنے سے روک سکتا ہے،اس پر کھلاڑی نہ رکے تو کوئی بھی ایکشن ہوسکتا ہے۔
پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ گروپ اے میں شامل ہے،بھارت اس کے گروپ میں ہے لیکن پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہیں۔بنگلہ دیش باہر ہوچکا ہے،اس کی جگہ سکاٹ لینڈ شامل کیا گیا ہے۔