لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11 کا اب آغاز،پہلا میچ کب اور کس کا،اہم ریکارڈز ساتھ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں لاہور قلندرز اپنے ٹائٹل کے دفاع میں جمعرات 26 مارچ کو نئی آنے والی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے خلاف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے11 واں ایڈیشن کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔قلندرز نے گزشتہ چھ ایڈیشنز میں سے چار کے فائنل کھیلے ہیں۔
لاہور قلندرز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک گروپ میں ہیں۔۔ اپنے سیٹ میں ہر ٹیم دوسرے سے دو دو بار کھیلے گی اور ایک بار اس باہرسے باہر کی ٹیموں کا سامنا کرے گی۔چار ٹیموں کے دوسرے سیٹ میں حیدرآباد کنگزمین، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈی شامل ہیں۔ اس فارمیٹ میں ہر ٹیم 10 میچ کھیلے گی جس کے بعد ایک کوالیفائر اور دو ایلیمینیٹر فائنلسٹ کا فیصلہ کریں گے۔
پی ایس ایل 11 کے 44 میچوں میں سے 22،22 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کے درمیان تقسیم ہیں۔ نائٹ میچز شام 7 بجے ہیں، جبکہ 12 ڈبل ہیڈرز میں پہلا میچ 2.30 بجے پر شروع ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فرنچائزز کے لیے ایک الگ انعام مقرر کیا گیا ہے جس میں جیتنے والی فرنچائز کو 500,000 امریکی ڈالر، رنرز اپ کو 300,000 امریکی ڈالر ملیں گے جب کہ بہترین کھلاڑی کی ترقی کی کوششوں والی فرنچائز کو 200,000 امریکی ڈالر ملے گی۔ کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ جیتنے والا انعام 500,000 پر مشتمل ہوگا۔
پی ایس ایل 11 کے موقع پر اپ ڈیٹ ریکارڈز
لیگ میں اب تک 100 میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بابر اعظم 3,792 رنز کے ساتھ رن سکورنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں، اس کے بعد فخر زمان (2,964)، محمد رضوان (2,770)، شعیب ملک (2,350) اور ریلی روسو (2,287) ہیں۔باؤلنگ کے محاذ پر حسن علی (125)، شاہین شاہ آفریدی (122)، وہاب ریاض (113) اور شاداب خان (105) ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 100 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے صرف چار بولر ہیں۔ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے تین تین بار ٹورنامنٹ جیتا ہے جبکہ ملتان سلطانز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے ایک ایک بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔
