کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں پاکستان نے جو کچھ کیا ہے۔شاید ہی دنیا کی کوئی ٹیم کرے۔اس قدر تبدیلیاں کہ ایک چوتھائی سے زائد ٹیم ہی بدل جائے،کہاں ہوتا ہے۔نتیجہ میں پاکستان میں سب کچھ ہوگیا۔اس پر تو الگ سے بات ہوگی۔فی الحال ایک اور ٹیم کی بات کرتے ہیں کہ اس نے بھی پاکستان کی راہ لے لی۔شاید خطہ ایک ہے بلکہ کہنے کو تو ملک بھی پہلے ایک ہی تھا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا اعلان کیا ہے اورفاسٹ بائولررابل حسین کو اپنے 15 رکنی دستے کا حصہ بنایا گیا ہے۔رابل حسین بنگلہ دیشی اسکواڈ کے ساتھ ہی عمان گئے تھے لیکن اس وقت ان کی اہمیت ریزرو پلیئر کی تھی۔آج 9 اکتوبر 2021 کو انہیں مستقل ممبر کے طور پر ورلڈ ٹی 20 ٹیم کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
شعیب ملک بھی ورلڈ ٹی 20 کپ ٹیم میں آگئے،پی سی بی کا مکمل یو ٹرن
رابل حسین نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے لئے 28 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کھیل رکھے ہیں۔بنگلہ دیشی ٹیم 12 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ 12 اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلے گی۔