کرک اگین اسپیشل انویسٹی گیشن سیل
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستانی اسکواڈ کی مکمل پروفائل،منفرد جائزہ۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے حوالہ سے کرک اگین کا یہ پلیئرز کی پرفارمنس کی مجموعی کارکردگی جانچنے کا عمل جاری ہے،اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج پاکستان کرکٹ ٹیم کا جائزہ لیتے ہیں۔دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بارے میں تفصیلی مضمون پیش کیا جاچکا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم میں 4 تبدیلیاں بھی ہوچکی ہیں۔اسکواڈ میں شامل 15 پلیئرزکی مجموعی عمر کا جائزہ بھی لیا جاچکا ہے ۔اتفاق سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کی موجودگی کے باوجود پاکستانی پلیئرز کی ٹوٹل عمر 428 سال بنتی ہے اور یہ کئی ٹیموں سے کم ہے۔کہا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم ابھی بھی آدھی درجن سے زائد ٹیموں سے کم عمر ہے۔
شعیب ملک بھی ورلڈ ٹی 20 کپ ٹیم میں آگئے،پی سی بی کا مکمل یو ٹرن
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ان کا یہ ڈیبیو ایونٹ ہوگا۔ٹی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستانی اسکواڈ کی مکمل پروفائل،منفرد جائزہ۔ ۔15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر اعظم 27 سال کے ہونے والے ہیں۔چند دن بعد ان کا یوم پیدائش بھی ہے۔6 ستمبر 2016 کو مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے بابر اعظم کے اب تک میچز کی تعداد61 ہے۔56 اننگز میں دائیں ہاتھ کے اسٹائلش ہٹر نے47 کی اوسط اور 147 کے قریب سٹرائیک ریٹ سے2204 رنزبنائے ہیں۔ایک سنچری کے ساتھ 20 ہاف سنچریز بھی ہیں،پاکستانی بیٹنگ کا اہم ستون ہونگے۔ورلڈ ٹی 20 کپ میں شاید اوپنر کی بجائے وہ ون ڈائون پوزیشن پر آئیں۔
ایک اور کھلا ڑی بلکہ آل رائونڈر شاداب خان بھی ہیں۔23 سالہ شاداب نے 4 اکتوبر کو یوم پیدائش منایا ہے۔25 مارچ 2017 کو برج ٹائون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا۔ان کے لئے بھی ورلڈ ٹی 20 کپ نیا ہوگا۔آل رائونڈر کے 53 میچز کی صرف 22 اننگز ہیں جس میں 226 رنزبناسکے ہیں۔ان کے کریڈٹ پر 58 وکٹیں بھی ہیں۔یہ دونوں فیگرز انہیں ٹاپ آل رائونڈرز میں شمار نہیں کرتے اور یہ افسوسناک بات ہے۔
ایک اور کھلاڑی آصف علی ہیں۔31 مارچ 2018 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا۔مڈل آرڈر بیٹر کے 29میچزمیں 344 اسکور ہیں۔اندازا کریں کہ 41 سے زیادہ کی اننگ نہ کھیل سکے ہیں۔16 کی اوسط اور 123 کا سٹرائیک ریٹ ہے۔یہ پاکستان کے خوابوں کی تعبیر بنیں گے؟
ریزرو کھاتے سے حقیقی اسکواڈ میں شامل ہونے والے فخرزمان کے لئے سابق کرکٹرز کی آوازیں بہت بلند تھیں۔لیفٹ ہینڈ بیٹر 31 سال کے ہیں۔پوزیزن اوپنر کی ہے۔ٹیم ان پر تجربات کرتی آئی ہے۔29 مارچ 2017 کو پورٹ آف سپن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا۔اسی سال چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری بنانے پر وہ دنیا کے سامنے آئے۔اب تک53 ٹی 20 میچزکی 48 اننگز میں پونے 22 کی اوسط اور 136کےسٹرائیک ریٹ سے 1021 اسکور کرچکے ہیں۔پہلی بار ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلیں گے۔
اسی ماہ کی 2 تاریخ کی پیدائش،سال2000 اور عمر 21 سال اور چند دن۔ٹیم کے ساتھ 12 ماہ سے جڑے۔ڈراپ ہوئے۔ناکام جو ہوئے۔حیدر علی ہیںمڈل آرڈر بیٹر کے 15 میچزہیں20 کی بھی اوسط نہیں ہے۔14 اننگز میں 256 ہی اسکور ہیں۔2 ففٹیز ہیں۔31 اگست 2020 کو انگلینڈ میں ڈیبیو کیا اس سال 20 اپریل کو ہرارے میں زمبابوے کے خلاف آخری میچ کھیلا۔ناکام کارکردگی کا پورا سال ہے۔
ایک اور آل رائونڈر ہیں۔نام حسن علی ہے۔کام دائین ہاتھ سے بائولنگ و بیٹنگ کرنا ہے۔27 سالہ آل رائونڈر نے 6 ستمبر 2016کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا۔41 ٹی 20 میچزکی17 اننگز میں 119 اسکور ہیں۔40 اننگز میں بائولنگ کی۔52 وکٹیں لی ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے نئے ہیں۔
جس روز ورلڈ ٹی 20کپ 2021کی وسل بجے گی،ٹھیک اسی روز 17 اکتوبر کو محمد حفیظ کا جنم دن ہوگا۔1980میں پیدا ہونے والے حفیظ 41 سال کے ہوجائیں گے۔آل رائونڈر ہیں۔27 اگست 2006 کو ڈیبیو کیا113 ٹی 20میچز میں103 اننگز کھیل کر2429 اسکور کرچکے۔99 پائی اسکور۔14 ہاف سنچریز۔120 کا سٹرائیک ریٹ اور 26 کی اوسط ہے۔60 وکٹیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔ایک ورلڈ ٹی 20 کے کپتان بھی رہے ہیں۔
عمر تو زیادہ نہیں۔اوپر سے گزشتہ 2 سال ضائع بھی ہوگئے۔پاکستان کے سابق کپتان ہیں۔34 سالہ سرفراز احمد کے کیا کہنے،ان کے دور میں پاکستان اس فارمیٹ کا نمبر ون رہا لیکن پھر سرفراز بھی نہ رہے اور پہلی پوزیشن بھی چلی گئی۔2 سال سےساتھ تھے۔کھیل نہیں رہے تھے۔ورلڈ ٹی 20 ٹیم سے نکالے گئے۔پھر دبائو آیا تو وہ بھی آگئے۔رائٹ ہینڈ ہٹر،وکٹ کیپر کے 60 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزہیں۔41 اننگز میں 812 اسکور کئے۔فروری 2010 میں ڈیبیو کیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ ان کے لئے نیا نہیں۔شاید پاکستانی ٹیم نئی ہوجائے۔اس لئے کہ آخری ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے کئی ماہ گزر گئے۔کپتانی میں 37 اور بناکپتانی کے 23 میچز کھیل چکے ہیں۔اندازا کریں کہ اپنے دور میں 2016 کا آخری ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلے تھے۔4میچزکی کارکردگی محض 21 رنزکی ہے،حق میں بولنے والوں کے پاس شاید دلائل ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے اصل وکٹ کیپر محمد رضوان ہیں،14 ماہ سے ٹیم کا بوجھ اٹھا رکھا ہے۔30ویں سال میں داخل ہیں۔43 ٹی 20 میچزکی32 اننگز میں 1065 اسکور بنارکھا ہے۔104 ہائی اسکور،ایک سنچری اور8 ہاف سنچریز ہیں۔49 کے قریب کی اوسط ہے۔23 اپریل 2015 کو ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا۔ورلڈ ٹی 20 میں وہ ڈیبیو کریں گے،اس سے قبل انہیں موقع نہیں ملا۔
سلو لیفٹ آرم اسپنر،آل رائونڈر عماد وسیم کے پاس بھی کوئی چابی ہے کہ ٹیم میں رہتے ہیں۔33 ویں سال میں چل رہے ہیں۔عالم یہ ہے کہ 52 ٹی 20 میچزکی 36 اننگز میں صرف328 اسکور ہے،ففٹی تک نہیں۔13 کی بیٹنگ اوسط ہے۔52 میچزکی 51 اننگز میں 51 ہی وکٹیں ہیں۔18 جولائی 2015 کو ڈیبیو کیا تھا۔2016 کا ورلڈ ٹی 20 کھیلے۔3میچزکی انٹری میں صفر اسکور ہے اور 3 وکٹیں ہیں۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستانی اسکواڈ کی مکمل پروفائل،منفرد جائزہ۔
لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی زندگی کی 22 ویں بہار دیکھ رہے ہیں۔پاکستان کے لئے30 ٹی 20 میچزمیں اتنی ہی وکٹیں ہیں۔2 اپریل 2018کو کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا،اب ڈیبیو ورلڈ ٹی 20 کھیلیں گے،لیفٹ ہینڈڈ پیسر پاکستان کا بنیادی اٹیک ہیں۔
ایک اور آل رائونڈر محمد نواز ہیں،لیفٹ ہینڈڈ آف بریکر ہیں۔اسی ہاتھ سے ہٹنگ کرتے ہیں۔27 سالہ پلیئر کو اب تک 24 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز ملے ہیں۔70 رنزہیں اور 20 وکٹیں ہیں۔28 فروری 2016 کو ڈھاکا میں یو اے ای کے خلاف ڈیبیو کیا۔ورلڈ ٹی 20 پہلی بار کھیلیں گے۔
حارث رئوف،27 سالہ رائٹ ہینڈ پیسر اتنے کامیاب نہیں جارہے ہیں۔23 ٹی 20 میچز میں28 وکٹیں لینے والے پیسر نے گزشتہ سال جنوری میں بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں ڈیبیو کیا۔پہلی بار میگا ایونٹ دیکھیں گے۔
پاکستانی ٹیم میں سب سے زیادہ کم عمر محمد وسیم جونیئر ہیں۔آل رائونڈر ہیں،رائٹ آرم پیسر نے اب تک صرف 4 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز میں 1 رن بنایا ہے،2 وکٹیں لی ہیں ،ہر طرٖف صرف کا لفظ ہی جچے گا۔27 جولائی 2021 کو برج ٹائون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا۔
اب ذکر ہے،شعیب ملک کا۔انٹری میں آخر میں ہوئی۔ڈرامائی ہوئی۔ذکر بھی یہاں آخر میں ہورہا ہے۔39 سال اور 254 دن کی عمر ہوگئی ہے۔یکم فروری 1982 کو پیدا ہوئے۔1999 میں انٹر نیشنل ڈیبیو کیاتھا۔چوتھائی صدی میں داخل ہوکر کرکٹ کھیلیں گے۔آل رائونڈر کے کریڈٹ پر 116 میچز ہیں۔پاکستان کے لئے بہت ہی زیادہ میچز کھیل چکے ہیں،دائیں ہاتھ کے اسپنت اور ہٹر کے2335 اسکور ہیں،کوئی سنچری نہیں۔8ہاف سنچریز ہیں۔صرف 28 وکٹیں ہیں۔27 اگست 2006 کو برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو کیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے 28 میچز کھیلے ہیں۔546 اسکور بنائے ہیں لیکن صرف 3 وکٹیں ہیں۔