دبئی ۔کرک اگین رپورٹ ۔ بابر اور رضوان کے بغیر پاکستان سے میچ،سنیل گاواسکر کا بڑا تبصرہ آگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا آج میچ ہے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم عرصے کے بعد بھارت کے خلاف بابرعظم اور محمد رضوان کے بغیر کھیل رہی ہے۔ سابق بھارتی کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر سنیل گواسکر کا بڑا تبصرہ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور رضوان جیسے پلیئرز کسی بھی ٹیم میں ایک چھتری کی طرح ہوا کرتے۔ سینیئر کھلاڑیوں کا کردار ایک چھتری کی طرح ہوتا ہے ۔ان کے ہوتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ جتنی کڑی دھوپ ہوگی اور جتنی کڑی محنت کرنی ہوگی اس کے لیے یہ سینئر موجود ہیں۔ ہم تو بڑے آرام سے کھیل لیں گے لیکن جب یہ سینئرز موجود نہ ہوں تو پھر نئے کھلاڑیوں کو دھوپ چھاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بعض اوقات یہ چیز ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے جیسا کہ ابھی بھارت نے انگلینڈ میں ٹیسٹ سریز کھیلی۔ ویرات کوہلی جیسے ماسٹر کھلاڑی، روہت شرما جیسے کپتان موجود نہیں تھے ۔نئے کھلاڑیوں نے آگے بڑھ کر کردار نبھایا اور ٹیسٹ سیریز ڈرا کی۔ ایسے ہی اب دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کی اس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں ایسا دم ہے کہ وہ اپنی چھتری یا سائے کے بغیر کھیل سکیں ،کیونکہ یہ بہت بڑا میچ ہے۔ دباؤ بھی ہوتا ہے اور میچ کا دباؤ، کرکٹ فینز کا، ملک کا دباؤ ہوتا ہے۔ اس کو لینا اتنا آسان نہیں ہوتا، جبکہ سینیئر کھلاڑی اس تجربے سے پہلے گزر چکے ہوتے ہیں ۔انہیں اس کا کافی تجربہ ہوتا ہے اور وہ اس میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا میرا ماننا ہے کہ اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم اس میچ کے لیے مضبوط ہے۔ پاکستان کی اس ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع بہرحال کر سکتے ہیں۔
پاک بھارت بڑا میچ،پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک رات قبل کیسے گزاری،دبئی سے حیرت انگیز رپورٹ
ایک سوال کے جواب میں سنیل گاواسکر کا کہنا تھا اب جب کہ ایشیا کپ بھی ہو رہا ہے اور پاکستان اور بھارت کا میچ بھی ہو رہا ہے تو اس کے بائیکاٹ کی بات کرنا اور ہمارے ملک میں یعنی بھارت میں اس کے خلاف جو آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔اب اس پر بات کرنا بے فائدہ ہے، کیونکہ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ میچ تو ہو رہا ہے۔
