لاہور،کرک اگین رپورٹ
عام انتخابات سے ایک روز قبل رمیز راجہ کا اہم ترین بیان آگیا،پیش گوئی بھی کردی۔کرکٹ اور سیاست سے ایک ساتھ تازہ ترین خبریں ملک کے عام انتخابات 2024 سے ایک روز قبل کرکٹ کے سابق کھلاڑی،سابق چیئرمین پی سی بی اور عمران خان کےکرکٹ زمانہ کے ساتھی رمیز راجہ کا اہم ترین بیان آگیا ہے۔اس میں انہوں نے ڈنڈا ازم،جوڈیشری سسٹم اور شادی جیسے کیسز پر حالیہ فیصلوں کی دھجیاں اڑادی ہیں اور ساتھ میں ایک پیش گوئی بھی کی ہے۔
نجی چینل پر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مجھے سیاست کا علم نہیں،اس لئے کہ مجھے نہیں علم کہ کس وقت کیا کہنا اور کیا کرنا ہے لیکن سیاسی جماعتوں کا منشور دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ لالچ دی جاتی ہے کہ ووٹ دو روٹی کیلئے ،مکان کیلئے اور کپڑے کیلئے یاکسی لالچ کیلئے تو یہ خاص پاکستان کی ترقی اور اس کے آگے بڑھنے کیلئے نہیں ہوا۔دوسری بات یہ ہے کہ اس وقت اگر میں دیکھوں تو 99 فیصد ایسے امیدوار کھڑے ہیں کہ میں ان کو ووٹ نہ دوں،اس لئے کہ ن کے افکار اور حلیہ 1960 والے ہیں اور ہم 2024 میں جی رہے ہیں۔یہ ہمارا اولڈسسٹم ہے۔نیریٹو کچھ اور ہے اوربیچ کچھ اور رہے ہیں۔اس کا زور ڈنڈے سے تلاش کریں گے تو یہ غلط ہے۔
مجھے یاد ہے کہ ایم کیو ایم جب اپنی پاور میں تھی تو جب ہم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تھے اور ہم جیت رہے تھے اور اس کے باوجود ہمیں برا کہاجارہا تھا۔میں حیران ہواتو یہ حقائق کے خلاف تھا،اس سے نکلنے میں کافی وقت لگا،شاید ابھی بھی نہ نکل سکے۔
ایک سوال کے جواب میں کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میں جوڈیشری اور خاص کر سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں ایک ریمارکس دیتا ہوں،میرے لئے یہ حیران کن چیز ہے کہ آپ اپنی کوریج کو لائیو ٹیلی کاسٹ کریں،میں سمجھتا ہوں کہ اس سے امیج خراب ہورہا ہے۔جتنا میں عمران خان کو جانتا ہوں ،وہ ایک جادوئی آدمی ہے اور یہ وہ چیز کرتا ہے جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔میں نے انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا ہے،ڈریسنگ روم میں قریب رہا ہوں۔میں یہ ایک بار پہلے بھی بول چکا ہوں اور اب پھر کہوں گا کہ یہ وہ کام کرے گا جو آپ کے لئے غیر متوقع ہوگا۔دوسرا یہ ہمارا ایشو نہیں ہے کہ کس نے کب شادی کی اور کیوں کی،ہمارے ایشوز کچھ اور ہیں۔