لندن:کرک اگین رپورٹ
اوول میں ایشز 2023 کا ڈرامائی،سنسنی خیز اختتام،ٹیسٹ کرکٹ جیت گئی۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بڑی،معتبر ترین اور تاریخی ایشز سیریز 2023 کا سنسنی خیز اختتام۔اوول لندن نے پوری دنیا کے کرکٹ چاہنے والوں کو اپنے حصار میں لئے رکھا۔5 ویں اور آخری ٹیسٹ کا 5 واں اور آخری روز جس پر 5 میچزسیریز کا انحصار تھا۔ڈرامائی رہا۔سنسنی خیز رہا۔پرجوش رہا۔امیدو ناامیدی میں رہا۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دے کر 5 میچزکی سیریز 2-2 سے برابر کرلی۔یوں آسٹریلیا کی بڑی ناکامی ہوئی ہے۔براڈ کو فتح کا تحفہ ملا۔
آخری ٹیسٹ کھیلنے والے سٹورٹ براڈ نے میچ کی آخری وکٹ لی۔اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔ایشز بچالی۔5 میچزکی سیریز 2-2 سے برابری پر تمام ہوئی ہے۔
پیر کو 5 ویں روز آسٹریلیا کی پہلے 3 وکٹیں گریں،اس کے بعد اس کے کھلاڑیوں نے فائٹ کی۔بارش کے سبب جب کھیل رکا تو آسٹریلیا جیت سے صرف 146 رنزکی دوری پر تھا۔انگلینڈ کیئے 7 وکٹیں چیلنج تھیں۔
آئوٹ ناٹ آئوٹ کیوں قرار،تاریخ کی بڑی بحث شروع،گیند تبدیلی پر لڑائی
آسٹریلیا کی ٹیم 384 رنزکے تعاقب میں 334 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔عثمان خواجہ نے 72 اور ڈیوڈ وارنر نے 60 رنزبنائے۔سٹیون سمتھ 54 کرگئے۔لبوشین 13 کرسکے۔ٹریوس ہیڈ نے 43 اور ایلکس کیری 28 رنزبناکر مزاحمت کرتے پائے گئے۔ٹاڈ مرفی نے 18 کی اننگس ے امیدیں جگائیں۔
کرس واکس نے 4 اور معین علی نے 3 وکٹیں لیں۔آخری میچ کھیلنے والے سٹورٹ براڈ نے 2 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔یوں انہوں نے 604 ٹیسٹ وکٹ پر فل سٹاپ لگایا۔