اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کےخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک فیصلہ محفوظ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے طور پر محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اگرچہ پی سی بی کے سربراہ کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے لیکن منتخب وزیراعظم اور نگراں کے اختیارات میں فرق ہے۔آج کی سماعت کے دوران، درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ صرف کرکٹ کا ادارہ ہی یہ اضافہ کر رہا ہے کہ نگران وزیر اعظم پی سی بی کا سرپرست اعلیٰ نہیں ہو سکتا، جسے پی سی بی کا سربراہ مقرر کرنے کا اختیار ہے۔