برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم،کرک اگین رپورٹ
AFP / Getty Images
ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ،4 اوورز،4 میڈن،0 رنز،3 وکٹیں۔لکی فرگوسن کا بائولنگ میں نیا ریکارڈ۔4 اوورز ،4 میڈن،کوئی رنز نہیں اور 3 وکٹیں۔ٹی 20 ورلڈکپ ہسٹری کا یہ بہترین سپیل بن گیا۔
برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے 39 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاپوا نیو گنی(پی این جی )19.4 اوورز میں صرف 78 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔اہم بات فاسٹ بائولر لکی فرگوسن کا تباہ کن ریکارڈ تھا۔انہوں نے تمام 4 اوورز میڈن کیئے اور کوئی رنز دیئے بغیر 3 وکٹیں لیں۔یہ کفاتی بائولنگ میں بہترین اسپیل کا ٹی 20 ورلڈکپ کا نیا ریکارڈ ہے۔
ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں ایسا دوسری بار ہوا۔پہلی بار سعد بن ظفر نے 4 اوورز میں بناکوئی رنز دیئے 2 وکٹیں لی تھیں۔یہ میچ پاناما کے خلاف تھا۔
نیوزی لینڈ سپر 8 سے پہلے ہی باہر ہے۔اپنا آخری میچ کھیل رہا ہے۔