| |

مستقبل کے ممکنہ بھارتی ہیڈ کوچ نے آئی سی سی کی ایسی تیسی کردی

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

مستقبل کے ممکنہ بھارتی ہیڈ کوچ نے آئی سی سی کی ایسی تیسی کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کے مستقبل کے ممکنہ ہیڈ کوچ گوٹم گمبھیر نے آئی سی سی کی ایسی تیسی کردی،کہتے ہیں کہ وائٹ بال کرکٹ سے اسپنر کو مشکلات میں ڈالنا یا ان کے فن کو تباہ کرنا آئی سی سی کوئی سیکھے۔

بھارتی کرکٹر کے یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں دونوں اینڈ سے نئی بال یا ون ڈے کرکٹ میں آدھے اوورز کے بعد نئی بال کے قانون نے سپن مہارت چھین لی۔لیفٹ یا رائٹ لیگ یا آف بریکر اب کیا کرسکے گا۔ایشون اور نیتھن لائن جیسے اسپنرز کیلئے کچھ نہیں رہا۔

انہوں نے آئی سی سی مطالبہ کیا ہے کہ قانون تبدیل کرے۔گوٹم کولکتہ نائٹ رئیڈرز کے ہیڈ کوچ ہیں جو آئی پی ایل پلے آف کھیل رہی ہے۔بھارتی بورڈ نے انہیں ہیڈ کوچ بننے کیلئے رابطہ بھی کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *