| |

بنگلہ دیشی عوام کو حیرت کا سکتہ،امریکا کو بڑا جھٹکا۔تیسرے ٹی 20 کا ناقابل یقین نتیجہ

ہوسٹن،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیشی عوام کو حیرت کا سکتہ،امریکا کو بڑا جھٹکا۔تیسرے ٹی 20 کا ناقابل یقین نتیجہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہوسٹن میں امریکا کا بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچزکی ٹی 20 سیریز کے شروع کے 2 میچز جیتنے کے بعد آخری میچ نے سب کو حیران کردیا۔

ہوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان امریکا 9 وکٹ پر صرف 104 رنز بناسکا،ٹیم ناکام ہوگئی۔مستفیض الرحمان نے کمال کردی،کیریئر بیسٹ 10 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں۔4 اوورز میں ایک میڈن تھا۔

جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ بھی سپرپاور ہوگئی اور اس نے 11.4 اوورز میں بناکسی نقصان کے 108 رنز بناکر میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔

یہ سیریز امریکا نے 1-2سے جیت لی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *