کراچی،کرک اگین رپورٹ
حیران کن فیصلہ ضرور کیا،ون ڈے سلیکشن پر میچ آنے پر بات ہوگی،بابر اعظم کا مبہم جواب۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ شروع میں بھی کہا تھا کہ ہم رزلٹ کی جانب جائیں گے،چانس لیا۔15 اوورز میں 138 رنزبن سکتےتھے لیکن ہم 10 آئوٹ بھی کرسکتے تھے۔کوئی نہیں جانتا تھا کہ کیا نتیجہ آئے گا۔ایسا کچھ نہیں ہے کہ عبوری سلیکشن کمیٹی سے اختلاف ہو،جو بھی فیصلہ ہوتا ہے،میرا فوکس اپنی کرکٹ پر ہوتا ہے۔
نیشنل بنک ایرینا میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ڈرا کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ کوئی بھی بیٹر کم بیک کرتا ہے،دبائو ہوتا ہے لیکن سرفرزا حمد نے جس طرح دوسری اننگ میں بیٹنگ کی،قابل تعریف ہے۔کچھ فیصلے ہوئے ہیں،آہستہ آہستہ اعتماد آئے گا۔
پی سی بی میں جو کچھ چل رہا ہے،وہ ٹیم میں نہ لائیں،پی سی بی میں کیا چل رہاہے،ہماری اس پر توجہ نہیں،ہماری پرفارمنس کا رزایہی ہے کہ باہر جو چل رہا ہے،وہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کہ عبعری سلیکٹرز اور بابر اعظم میں اختلاف ہے جواب دیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے لیکن جب ون ڈے میچز آئیں گے تو پھر دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں اور کیا کہہ سکتے ہیں۔
معتبر ترین پلیئر آف دی ایئر ٹرافی،بابر اعظم جیت گئے،رسمی اعلان باقی،تفصیلات جاری
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بہتر انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے،ہر روز مختلف ہوتا ہے،تھوڑا چڑھ کرکھیلنا چاہئے۔میرا خیال سے کیویز کو کریڈٹ دینا چاہئے۔وہ اچھا کھیلیے ہیں۔بیٹنگ میں ہماری سٹرینتھ تو ہے لیکن ہم نے پہلی اننگ بھی اچھی کھیلی اور پھر فائٹ کیا۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف یقینی شکست سے بچانے میں اہم کردار امام الحق کے 96 رنز، کے ساتھ سرفراز احمد کے53 رنز تو اہم تھے لیکن سب سے اہم کام محمد وسیم جونیئر اورسعود شکیل نے کیا۔،دونوں نے 8 ویں وکٹ پر 71 رنزکی شراکت بنائی۔سعود 55 پر ناٹ آئوٹ تھے۔وسیم 43 رنزبناکر گئے۔پاکستان نے 8 وکٹ پر 311 رنزبناکر اننگ ڈکلیئر کردی۔کیویز کو 15 اوورز میں جیت کے لئے 138 رنزکا ہدف ملا،ٹیم نے 1 وکٹ پر 61 اسکور کئے تھے کہ دونوں کپتانوں نے باہمی رضامندی سے میچ ڈرا پر ختم کیا۔ڈبل سنچری میکر کین ولیمسن مین آف دی میچ رہے۔