راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
عامر کی بائونسر اور یارجکر سے چھیڑچھاڑ،جواب میں کس نے کس کی بنائی طبعیت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 25 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتا اور پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کا کہا،گلیڈی ایٹرز نے 3 تبدیلیاں کی ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیمیں 9 پوائنٹس لئے فیصلہ کن جنگ لڑرہی تھیں کہ فاتح ٹیم کو پلے آف کا ٹکٹ ملنا ہے اور ناکام ٹیم کے پاس بہرحال چانسز رہنے ہیں۔
محمد عامر کا بائونسر کے ساتھ بابر اعظم پر اٹیک۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فینز عامر،عامر کہنے لگے،لیفٹ ہینڈ پیسر نے بابر اعظم کو اگلی بال یارکرکی،جو بابر کو روکنی پڑی۔بابر اعظم کو عامر نے پہلے اوور کی بالیں ڈاٹ کھیلنے پر مجبور کردیا۔
بابر اعظم نے اس کا سارا غصہ اگلے اوور میں نکالا،جب سہیل خان کو اوپر تلے چوکا اور چھکا رسید کیا۔صائم ایوب نے اننگ کے تیسرے اور عامر کے اگلے اوور کی پہلی بال پرچھکا لگاکر ان کا دماغ ٹھیکانے لگایا۔اسی اوور میں کیڈ مور نے صائم ایوب کا کیچ ڈراپ کیا،لیکن اوور کی آخری بال پر بابر نے عامر کو چوکا لگاکر 3 اوورز میں ٹوٹل29 کردیا تھا۔
صائم ایوب نے سہیل خان کے اگلے اوور میں چھکا،چھکا اور چوکا لگر کر پیسر کے ہوش اڑادیئے،اگلی بال وئیڈ گئی لیکن اس سے اگلی گیند پر ابرار احمد نے اچجا کیچ لے کر ان کی جارحانہ اننگ تمام کردی۔صائم 12 بالز پر 30 رنزبناکر گئے،انہوں نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔پشاور کی پہلی وکٹ 3.4 اوورز میں 46 رنزپر گری۔
پشاور زلمی نے ففٹی 4.2 اوورز میں کی۔پلے آف کے 6 اوورز میں 79 رنزبنائے۔