ایڈیلیڈ،اوول،آسٹریلیا
اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈٹوٹ گیا،آسٹریلین کرکٹرکے نام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقا نے ایک روز قبل کرکٹ ورلڈکپ تاریخ کا ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا،جب اس نے سری لنکا کے خلاف عالمی کپ تاریخ کا بڑا مجموعہ بنایا لیکن اگلے روز یعنی آج جنوبی افریقا سے ایک اہم ریکارڈ آسٹریلیا نے چھین لیا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023،پہلے 400 کا آکڑہ لگ گیا،ہوشیار،یہ چوکرز کاآغاز ہے
کرکٹ کے نئے ریکارڈز کا تذکرہ ہے۔آج 8 اکتوبر 2023 کو درج ہوا۔آسٹریلیا کے کرکٹر نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ بناکر اے بی ڈی ویلیئرز کا فاسٹسٹ سنچری کا ریکارڈ اپنے نام منتقل کیا ہے۔جنوبی آسٹریلیا کے بیٹر جیک فریزرمیک گریک نے تسمانیہ کے خلاف لسٹ اے میچ میں ایڈیلیڈ اوول میں دھواں دھار اننگ کھیلی۔آسٹریلیا کے ڈومیسٹک میچ میں تسمانیہ کے بنائے گئے 435 رنز کے تعاقب میں سائوتھ آسٹریلیا ٹیم کے بیٹر فریز نے صرف29 بالز پر سنچری بنادی۔ڈوی ویلیئرز نے 2015 میں جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچ میں 31 بالز پر سنچری بنارکھی تھی۔
جیک فریزر اننگ کے 12 ویں اوور میں 38 بالز پردا چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 125 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔