| | | | | |

عباس آفریدی کا ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان سامنے آگیا

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر عباس آفریدی کا ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان سامنے آیا ہے،وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر صحافیوں سے بات کررہے تھے۔

ورلڈٹی20 کپ کی تیاریوں میں بارش کی مداخلت ہے لیکن یہ ہمارےہاتھ میں نہیں ہے۔ہمیں موقع مل رہا ہے،ہم بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔آج بھی  ہم نے 7،7 اوورز کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں پاکستانی پیسر عباس آفریدی کہتے ہیں کہ ہمارا فوکس بائولنگ اوربیٹنگ پر ہے۔ہم نے بالز کی ہیں۔بیٹرز نے انڈور بیٹنگ کی ہے۔وہ پاکستان کی ٹیم کی ٹریننگ کے بعد بات کررہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں عباس نے کہا ہےکہ ٹی 20 میں کوئی پتہ نہیں چلتا کہ کس وقت کیا ہوجائے لیکن ہم جتنے بھی ہیں اور جیسے بھی ہیں،اپنی جگہ تیار ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے 2 حصوں میں پریکٹس کی۔انڈور میں بیٹنگ پریکٹس تھی۔آئوٹ دوڑ میں بائولرزرنگ دکھارہے تھے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سنائپرز،پولیس دستے،چاروں روڈز بند،پاک بھارت میچ کیلئے بڑی امریکی سکیورٹی

پاکستان اپنا پہلا میچ گروپ اے میں امریکا کے خلاف جمعرات 6 جون کو ایکشن میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *