احمد آباد ،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا اور بھارت کے اسکواڈز میں ڈرامائی تبدیلی ،شاداب اور شعیب اختر کے چرچے
آسٹریلیا نے ایک بہت بڑی تبدیلی کردی۔ورلڈ کپ اسکواڈ میں مارنس لبوشین کو آخری روز شامل کرلیا۔اس سے قبل وہ 15 رکنی اسکواڈ میں نہیں تھے۔
آشٹن اگر جو اسکواڈ کا حصہ تھے،ان کے اخراج کی نیوز پہلے ہی بریک ہوچکی ہے۔
بھارت نے اکسر پٹیل کی جگہ تجربہ کار اسپنر ایشون کو اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔
ادھر شاداب خان اور سنجو سامسن نے ورلڈکپ ایونٹ میں شرکت کرکے سب کے دل جیت لئے۔ان کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں۔
ایک اور نیوز یہ ہے کہ شعیب اختر کہتے ہیں کہ بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا استقبال اور پذیرائی دونوں ممالک کے لئے سبق ہے کہ وہ باہمہ سیریز کا پھر سے آغاز کریں۔