ابوظبی (8 دسمبر 2023)میڈیا ریلیز
ابوظہبی ٹی 10 لیگ،میزبان کی آخری میچ میں پہلی کامیابی،کوالیفائرز شیڈول سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ابوظبی ٹی 10 کے 27 ویں میچ میں کائل میئرز کی شاندار 61 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ٹیم ابوظبی نے بلز کو آخری گیند پر سنسنی خیز شکست دیدی ۔ بلز نے 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائےیہ ٹیم ابوظبی کی اس ایڈیشن میں پہلی فتح ہےمیئرز کی 30 گیندوں پر 5 چوکے اور 5 چھکوں کی اننگز کے نتیجے میں بلز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی وہ صرف چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔
ٹیم ابوظبی کو آخری اوور میں 6 رنز درکار تھے وسیم اکرم نے پہلی گیند پر کولن انگرام کو ڈوٹ بال دی۔ انگرام نے دوسرے گیند پر دو رنز بنائے اور تیسری گیند پر خطرناک سنگل کے لئے دوڑ لگائی۔ اننگز کا بوجھ اٹھانے والے میئرز نے 61 رنز کے اسکور پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر ایڈم لیتھ کو ہٹ ماری۔ آخری دو گیندوں پر تین رنز درکار تھے اور پانچویں گیند پر ایک رن لیا گیا۔ آخری گیند پر دو رنز درکار تھے، انگرام نے آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو فتح دلادی۔ میئرز کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایک اور میچ میں باس ڈی لیڈ کی عمدہ تین وکٹوں کی اننگز اور ڈیوالڈ بریوس کی 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اسیمپ آرمی نے نیو یارک اسٹرائیکرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ۔راؤنڈ کے آخری اور 28 ویں میچ اسیمپ آرمی نے اپنی مضبوط باؤلنگ طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو یارک اسٹرائیکرز کو 9.4 اوورز میں صرف 70 رنز پر آؤٹ کردیا۔نیویارک نے مقابلہ کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے ۔ بریوس نے 18 گیندوں پر 5 چوکے لگا کر ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔ علی خان 16 رنز کے عوض 2 وکٹیں ملی۔
پہلے کوالیفائر اسیمپ آرمی کا مقابلہ نیو یارک اسٹرائیکرز سے جبکہ ایلیمنیٹر میں تیسرے نمبر پر موجود بلز کا مقابلہ چوتھی پوزیشن پر موجود ٹائیگرز سے ہوگا۔ کوالیفائر 2 ایلیمنیٹر کی فاتح اور کوالیفائر ون کی رنر اپ ٹیم مدمقابل آئیں گی۔